اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے بھروچ میں سڑک حادثہ، کار ٹرک کی ٹکر میں چھ افراد کی موت - BHARUCH JAMBUSAR HIGHWAY ACCIDENT

گجرات کے بھروچ میں ایک کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 12:01 PM IST

بھروچ: گجرات کے بھروچ ضلع کے جمبوسر تعلقہ میں منگل کو ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق ایک کار ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے وڈودرا لے جایا گیا ہے۔

مگند کے قریب ہوا حادثہ

اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق جمبوسر تعلقہ کے ویداچ اور پنچ کڑا گاؤں کے لوگ ایکو کار میں بھروچ جارہے تھے۔ گاڑی میں تقریباً 10 افراد سوار تھے۔ دریں اثنا، تقریباً 10:45 بجے، مگند گاؤں کے قریب سے گزرتے ہوئے، کار ہائی وے پر کھڑے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگ موقعے پر جمع ہو گئے اور زخمیوں اور مہلوکین کو بچانے نکالنے کا کام شروع کیا۔

6 لوگ ہلاک، 4 افراد زخمی

اس حادثے میں چھ لوگوں کی المناک موت ہو گئی، جن میں سپنا بین جے دیو گوہل، جے دیو گووند بھائی گوہل اور کیرتیکا بین ارجن سنگھ گوہل، ہنسا بین اروند جادھو، سندھیا بین اروند جادھو، پنچکڑا گاؤں کے وویک کمار گنپت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ندھی بین گنپت، متل بین گنپت بھائی، گنپت بھائی رمیش بھائی اور اروند بھائی رائے جی بھائی نام کے چار لوگ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے وڈودرا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہرادون میں سڑک حادثہ، چیکنگ کیلئے روکی گئی گاڑی سے ٹکرا کر چھ گاڑیاں الٹ گئیں

انڈین آئل کارپوریشن کے اے بی یو پلانٹ میں دھماکہ، مینیجر سمیت 12 افراد جھلس کر ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details