اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ٹیکس پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا - چیرمین ایم ال اے ڈاکٹر وجاہت مرزا

GST shall not be payable on Maharashtra State Waqf Board Tax مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ڈویژنل آفس میں ہوئی جہاں وقف بورڈ کے ممبران نے متحد ہو کر فیصلہ کیا کے اب وقف بورڈ نے الحاق شدہ اداروں کو راحت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب وقف بورڈ ٹیکس پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا ، اس کے ساتھ ملازمین پر کئی دنوں سے زیر التوا ساتواں کمیشن لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ٹیکس پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ٹیکس پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 4:11 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے الحاق شدہ اداروں کو راحت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب وقف بورڈ ٹیکس پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا ، اس کے ساتھ ملازمین پر کئی دنوں سے زیر التوا ساتواں کمیشن لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی وقف بورڈ کی ایک میٹنگ ڈویژنل دفتر نریمان پوائنٹ ممبئی میں ہوئی، جس میں چیرمین ایم ال اے ڈاکٹر وجاہت مرزا کی صدارت میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر ممبران اور ایم پی امتیاز جلیل، ایم ایل اے فاروق شاہ، مولانا اطہر، مدثر لمبے، حسنین شاکر، قاضی سمیر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر معین تسیلدار، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید سید اور اسپیشل سپرنٹنڈنٹ مشیر شیخ وغیرہ موجود تھے۔

ریاست میں وقف تنظیم کے عہدیدار وقف ٹیکس پر لگائے گئے، جی ایس ٹی کو منسوخ کرنے کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ساتواں کمیشن مرکزی اور ریاستی سرکاری ملازمین پر لاگو کیا جائے ۔ اب بورڈ کے مالیاتی پہلو مضبوط ہو رہا ہے، جبکہ وقف بورڈ میں افرادی قوت کم ہے۔ ریاست کے جاری معاملات کے پیش نظر ملازمین کو مالی ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے دی۔ قبل ازیں وقف بورڈ کا مالیاتی پہلو کمزور ہونے کی وجہ سے اسے بڑھا کر سات فیصد کر دیا گیا، پانچ فیصد کر دیا گیا، جی ایس ٹی اور وقف فنڈ میں کمی کی وجہ سے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بورڈ کی مالی حالت بہتر ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details