اردو

urdu

ETV Bharat / state

گٹکا چھوڑ دو، علاقہ کا ٹرانسفارمر ٹھیک ہو جائے گا: رکن اسمبلی کا نوجوانوں کو مشورہ

موگنج کے رکن اسمبلی پردیپ پٹیل نے ٹرانسفارمر لگانے سے انکار کردیا جب تک کہ وہاں کے نوجوان گٹکا کی لعنت کو ترک نہیں کردیتے۔

گٹکا چھوڑ دو، علاقہ کا ٹرانسفارمر ٹھیک ہو جائے گا: رکن اسمبلی کا نوجوانوں کو مشورہ
گٹکا چھوڑ دو، علاقہ کا ٹرانسفارمر ٹھیک ہو جائے گا: رکن اسمبلی کا نوجوانوں کو مشورہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 3:40 PM IST

ریوا: علاقہ میں گٹکا کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے مقامی رکن اسمبلی کا انوکھا اقدام اس وقت سرخیوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی ایم ایل اے پردیپ پٹیل نے مدھیہ پردیش کے ریوا میں ٹرانسفارمر لگانے سے انکار کر دیا جب تک کہ یہاں کے نوجوان گٹکا کی لعنت کو ترک نہیں کردیتے۔ ایم ایل اے نے نوجوان کی والدہ سے فون پر بات کی اور وعدہ کیا کہ اگر وہ گٹکا کی لعنت کو ترک کردیتا ہے تو فوری طور پر ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’س وقت تک علاقہ میں ٹرانسفارمر نہیں لگایا جائے گا جب تک کہ نوجوان گٹکے کی لعنت کو ترک نہیں کردیتے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اگر کوئی شخص نشہ کی حالت میں میرے پاس آتا ہے تو میں اس کے کام نہیں آؤں گا‘‘۔ ایم ایل اے کی بات چیت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اصل واقعہ کیا ہے؟

موگنج کے کچھ نوجوانوں نے ایم ایل اے پٹیل سے رابطہ کیا اور گاؤں میں برقی ٹرانسفارمر کی خرابی کی شکایت کی۔ پٹیل سے ملنے جنتا دربار پہنچنے والے زیادہ تر نوجوان کھلے عام گٹکا چبا رہے تھے۔ ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو دیکھ کر ناراض پٹیل نے ایک نوجوان کو پکڑکر فون پر اس کی والدہ سے بات کی۔

رکن اسمبلی نے نوجوان کی ماں سے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کو گٹکا کھانے سے روکنا چاہئے تھا۔ پٹیل نے نوجوان کی ماں سے کہا، "میں ان لوگوں کے لیے کام نہیں کرتا جو گٹکا، شراب، چرس یا گانجہ کی لعنت کا شکار ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details