اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: خون عطیہ کرنے والوں کو ڈی ایم نے اعزاز بخشا - Blood donors felicitated by DM - BLOOD DONORS FELICITATED BY DM

خون عطیہ کرنا انسانیت کی بڑی مدد کرنی ہے۔ گیا کے لیے یہ قابل فخر ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کی بیداری، پہل اور خون عطیہ سے گزشتہ کئی برسوں سے ضرورت سے زیادہ خون کا اسٹاک موجود رہا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرک مجسٹریٹ گیا نے کیا ہے۔ اُنہوں نے خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں توصیفی سند سے نوازا ہے۔

گیا: خون عطیہ کرنے والوں کو ڈی ایم نے اعزاز بخشا
گیا: خون عطیہ کرنے والوں کو ڈی ایم نے اعزاز بخشا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 9:33 PM IST

گیا : ریاست بہار کے گیا ضلع میں سال 2023_2024 کے دوران اپنی خواہش اور مرضی سے تین بار سے زیادہ خون عطیہ کرنے والوں کو اعزاز بخشا گیا ہے۔ گیا کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کے ذریعہ اعزاز سے نوازا گیاہے۔ کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں باضابطہ اسکے لیے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جسکے افتتاح میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ یہ پورے مگدھ خطہ کے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ لوگ انسانیت کی خاطر ایک بے سہارا شخص کو خون کا عطیہ دے رہے ہیں اور یہی سب سے بڑا مذہب ہے۔

اپنے اسی جذبہ کے ساتھ آگے بھی مدد کرنی ہے اور نوجوانوں کو اسکے لیے بیدار بھی کرنا ہے، تاکہ کسی بے سہارا کی زندگی خون کی ضرورت کے سبب ختم نہیں ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع گیا کا سرکاری بلڈ بینک پہلے خون کی کمی کے لئے جانا جاتا تھا، وقت پر سرکاری بلڈ بینک سے خون نہیں ملتے تھے کیونکہ اکثر خون کی کمی ہوجاتی تھی لیکن حال کے گزشتہ برسوں میں حالت ایسی ہوگئی ہے کہ یہاں ضرورت سے زیادہ بلڈ بینک میں خون ہوتا ہے۔ اب تو دوسرے سرکاری ہسپتال کے لوگ بھی ضرورت پڑنے پر لے کر جاتے ہیں اور یہ تبھی ممکن ہوا ہے جب یہاں کے لوگوں نے اسکی اہمیت کو سمجھا ہے۔

ڈاکٹر دلیپ کمار پانڈے، آئی سی ایم او انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال و خون عطیہ مرکز کے انچارج نے خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ گیا ضلع میں شہید بھگت سنگھ یوتھ بریگیڈ، شہید بھگت سنگھ یوتھ پریوار، سنت نرنکاری سنستھا، ہیومن ہڈ فاؤنڈیشن، سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کے ریسرچ اسکالرس اور اکھل وشو گایتری پریوار ایسی تنظیمیں ہیں جو خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ گیا ضلع نے کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیا اور نوجوانوں کو باقاعدگی سے خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

ہیومن ہڈ کے ڈائریکٹر فیضان علی نے بتایا گیا کہ خون عطیہ کرنے والے کچھ ایسے نوجوان ہیں جنہوں نے معاشرے کو آپسی بھائی چارے کی بہترین مثال پیش کی ہے، گزشتہ رمضان میں ایک خاتون کی خون کی کمی کی وجہ کر حالت سنگین بنی ہوئی تھی، اسکا بلڈ گروپ بھی جلدی نا ملنے والا تھا، اسی دوران شہر کے وہ نوجوان جو اپنی تنظیم کے ذریعے خون عطیہ کیمپ لگاتے ہیں اُنہیں اسکی اطلاع ملی تو انکے ذریعے سوشل میڈیا کے ذریعے ایپل کی گئی اور بلڈ گروپ بتایا گیا، تبھی ایک نوجوان ہسپتال پہنچا اور اسنے روزہ توڑ کر خون عطیہ کیا جس کی وجہ سے آج خاتون صحت مند ہے۔ ایسا جب جذبہ ہوگا تو خون کی کمی کی وجہ کر کسی کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details