اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: نقل سے پاک انٹر امتحان سے 383 طلباء غیر حاضر - بہار میں انٹرمیڈیٹ امتحان

Bihar Intermediate Exam 2024: گیا میں پہلے دن انٹر امتحان سے 383 طلباء وطالبات غیر حاضر رہے۔ البتہ پہلے دن امتحان میں نقل نویسی یا کسی امیدوار کے بدلے کوئی دوسرا بیٹھے ہوئے پکڑا نہیں گیا۔ انٹر کے امتحان کے پہلے دن پرامن ماحول میں دونوں نشست اختتام کو پہنچی۔

bihar-intermediate-exam-2024-start 383 students were absent in the duplicate free inter examination
bihar-intermediate-exam-2024-start 383 students were absent in the duplicate free inter examination

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 1:43 PM IST

گیا:ریاست بہار میں انٹر میڈیٹ امتحان 2024 کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دن ضلع کے 59 مراکز میں کل 30 ہزار 207 طلباء و طالبات کو شامل ہونا تھا جس میں 29 ہزار 824 طلباء و طالبات شریک ہوئے، گویا کہ پہلے دن دونوں نشستوں میں کل 383 طلباء و طالبات غیر حاضر پائے گئے ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پہلے دن دونوں نشستوں میں کسی بھی امتحان مرکز پر کوئی نقل کرتے ہوئے طالب علم پکڑا نہیں گیا ہے، اس حوالہ سے تفصیل بتائی گئی ہے کہ صدر سب ڈیویژن کے 45 امتحان مراکز میں پہلی نشست میں کل 19137 طلباء و طالبات کو شامل ہونا تھا جب کہ 18916 طلباء و طالبات ہی شامل ہوئے، 221 طلبا وطالبات نے امتحان میں حصہ نہیں لیا۔ پہلی نشست میں صدر سب ڈیویژن میں کوئی گرفتاری نہیں اور نہ ہی کسی طالب علم کو امتحان سے باہر کیا گیا، اسی طرح یہاں دوسری نشست میں 4889 طلباء وطالبات کو شریک ہونا تھا لیکن دوسری نشست میں کل 4782 ہی شامل ہوئے، گویا کہ 107 غیر حاضر رہے، دوسری نشست میں بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، شیرگھاٹی کے کل 6 امتحان مراکز میں پہلی نشست میں 2592 امیدواروں کو شامل ہونا تھا لیکن اس میں 2578 ہی شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرمیڈیٹ امتحان کےلئے انتظامات مکمل، گیا میں 59 مراکز قائم

اس طرح یہاں پہلی نشست میں 14 غیر حاضر رہے، دوسری نشست میں یہاں 726 کو حاضر ہونا تھا تاہم یہاں دوسری نشست میں 8 غیر حاضر رہے۔ یہاں بھی دونوں نشستوں میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جب کہ ٹکاری سب ڈیویژن کے 5 امتحان مرکز میں پہلی نشست میں 1458 کو اضر ہونا تھا لیکن اس میں صرف 9 غیر حاضر رہے، دوسری نشست میں 266 طلبا وطالبات کو امتحان دینا تھا جس میں 12 غیر حاضر رہے، اسی طرح نیمچک بتھانی کے کل 3 امتحان مراکز میں پہلی نشست میں 1050 طلباء و طالبات کو امتحان دینا تھا جس میں 1040 شامل ہوئے، دوسری نشست میں 89 میں 87 شامل ہوئے ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بقیہ دنوں میں بھی اسی طرح پرامن ماحول میں اور نقل سے پاک امتحان کرایا جائے گا۔

وہیں اس حوالہ سے مرزا غالب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان اور ہادی ہاشمی سینئر سکنڈری پلس ٹو اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر نفاست کریم نے بتایا کہ ان کے یہاں بھی پرامن ماحول میں امتحان ختم ہوا ہے انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی بندوبست کیے گئے تھے، جوتے موزے پہن کر امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور جو طلباء پُہنچے بھی تھے اُنہیں امتحان ہال کے باہر ہی اتارنا پڑا، ڈسٹرک مجسٹریٹ سمیت سبھی اعلیٰ افسران نے مختلف امتحان مرکز پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ دراصل بہار میں امتحان میں نقل اور پرچہ لیک معاملہ اکثر اوقات پیش آجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ نقل سے پاک امتحان کرایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details