نئی دہلی: دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ماش اسپتال کے چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہریش بنسل نے کہا کہ عام طور پر خواتین اپنی صحت کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوتیں ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بعض اوقات کینسر جیسی خطرناک بیماری کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ کینسر اب بھی ایک خطرناک بیماری ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ کینسر کے تقریباً 30 سے 50 فیصد کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے صرف خواتین کو ہی اپنی صحت کے بارے میں آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔ خواتین کے اس دن کے موقع پر خواتین میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ کا آغاز کیا گیا ہے۔