اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ ہزار زائرین اجمیر سے سرواڑ پیدل روانہ

URS In Sarwar اجمیر شریف سے 63 کلومیٹر دور سرواڑ قصبہ میں چل رہے حضرت سید خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں کثیر تعداد میں زائرین پہنچ رہے ہیں. اسی سلسلے میں اجمیر سے 5 ہزار زائرین بھی پیدل سفر پر نکل پڑے ہیں۔

پانچ ہزار زائرین اجمیر سے سرواڑ پیدل روانہ
پانچ ہزار زائرین اجمیر سے سرواڑ پیدل روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 6:05 PM IST

پانچ ہزار زائرین اجمیر سے سرواڑ پیدل روانہ

اجمیر:اجمیر سے سرواڑ روانہ ہونے والے عقیدت مندوں کے ہاتھوں میں عرس کا علم اور لبوں پر بابا فخر کے نعرے برقرار ہے۔رات کے اندھیرے اور سرد ہواؤں کے درمیان بچے،بوڑھے، جوان سمیت خواتین بھی پیدل چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ملک بھر سے اجمیر پہنچے زائرین بھی پیدل مسافروں میں شامل ہیں۔

سرواڑ شریف درگاہ جانے والے عقیدت مندوں کے لیے 63 کلومیٹر کے سفر کے درمیان مقامیوں نے کھانے پینے اور میڈیکل کے علاوہ ضروری انتظامات بھی کیے ہوئے ہیں۔ اجمیر سے سرواڑ کے راستے میں موٹر گاڑی اور پیدل مسافروں کے قافلے بھی نظر آئے جہاں درگاہ کے مظاورین بھی زائرین کی خدمت کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر واقع حضرت میرا سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ توجہ کا مرکز

پیدل رہاگروں کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اور میڈیکل دوائیں بھی مہیا کرائی گئی, پیروں میں چھالے اور درد میں مسافروں کو راحت بھری خدمات انجام دی جا رہی ہے, حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس نو شعبان کو بڑے کل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا, جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین سرواڑ شریف درگاہ پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details