اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں ملک کا پہلا اقلیتی ترقی کمشنریٹ دفتر قائم - Aurangabad Haj House - AURANGABAD HAJ HOUSE

ریاستی وزیرِ عبدالستار کے ہاتھوں ملک کے پہلے اقلیتی ترقی کمشنر دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس کمشنریٹ کے تحت اقلیتی سماج کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری اور ان کی تجاویز پر مناسب نمائندگی سمیت اقلیتوں کے مختلف مسائل کو بر وقت حل کرنے اور اقلیتوں کو فوائد فراہم کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اورنگ آباد میں ملک کا پہلا اقلیتی ترقی کمشنریٹ دفتر قائم
اورنگ آباد میں ملک کا پہلا اقلیتی ترقی کمشنریٹ دفتر قائم (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 1:55 PM IST

اورنگ آباد میں ملک کا پہلا اقلیتی ترقی کمشنریٹ دفتر قائم (etv bharat)

اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر میں ملک کا پہلا اقلیتی ترقی کمشنر کا دفتر شہر کے حج ہاؤس میں شروع کیا گیا، جس کا افتتاح اقلیتی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر سیاسی لیڈران، سرکاری افسران، کے ساتھ عام لوگ بڑی موجود تھے۔

اس موقع پر عبدالستار نے کہا کہ ملک کا پہلا اقلیتی کمشنریٹ اورنگ آباد میں قائم کیا گیا۔ہماری ہندوتو وادی سرکار مسلمانوں کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ اس کمشنریٹ کے تحت اقلیتی سماج کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری اور ان کی تجاویز پر مناسب نمائندگی سمیت اقلیتوں کے مختلف کو بر وقت فوائد فراہم کرنا ممکن ہوگا۔

وزیر ستار نے کہا کہ اقلیتی کمشنریٹ درخواست گزاروں کی درخواست پر فوری کارروائی کرے گے۔ عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے میں مدد گا۔محکمہ اقلیتی محکمہ ترقی کیلئے حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈ حاصل کرنے کیلئے کام کرے گا۔اس کمشنریٹ کے ذریعہ اسکالرشپ، روزگار، اردو گھر جیسی مختلف سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی باشندوں نے حج ہاوس میں سرکاری دفتر کے قیام کی مخالفت کردی

اقلیتی وزیر کا کہنا ہے کہ اس اورنگ آباد کے صدر دفتر سے پوری ریاست کے چار محکوماں پر نظر رکھی جائیگی، جن میں واقف بورڈ، مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن، منوریٹی ڈیپارٹمینٹ، علاوہ دیگر اقلیتی محکومے کے مسائل پر بھی کام کیا جائیگا۔ ریاست کے چھتیس ضلعوں میں چھیاسی آفسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ تاکہ یہ آفسران لوگوں کو انصاف دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details