اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوا کے سمندری حدود میں مال برادر جہاز میں لگنے والی آگ پر کوسٹ گارڈ نے قابو پالیا - Fire on cargo ship off Goa coast - FIRE ON CARGO SHIP OFF GOA COAST

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے بحیرہ عرب میں پانامہ کے مال بردار جہاز ایم وی مارسک فرینکفرٹ میں لگنے والی آگ پر پانچویں دن قابو پالیا ہے چار رکنی ریسکیو ٹیم جس میں کیمیکل ماہرین بھی شامل ہیں اُنہیں کامیابی سے جہاز پر لایا گیا ہے۔ مارسک فرینکفرٹ کے عملے کے 21 ارکان میں سے ایک آگ کے حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے اس آپریشن میں تین آئی سی جی جہاز اور ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے تھے۔

گوا کے سمندری حدود میں  مال برادر جہاز میں لگنے والی آگ پر کوسٹ گارڈ نے قابو پالیا
گوا کے سمندری حدود میں مال برادر جہاز میں لگنے والی آگ پر کوسٹ گارڈ نے قابو پالیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 9:29 PM IST

ممبئی: ایم وی مارسک فرینکفرٹ، جو گجرات کی موندرا بندرگاہ سے کولمبو، سری لنکا جا رہا تھا، 19 جولائی کو گوا کے جنوب مغرب میں تقریباً 102 ناٹیکل مائل کے فاصلے پر آگ لگ گئی۔ اچانک آگ جہاز کے اگلے حصے میں آگ تیزی سے پھیل گئی اس جہاز میں عملے کے 21 افراد میں سے 17 فلپائنی، دو یوکرینی، ایک مونٹی نیگرن اور ایک روسی تھا۔ ایک فلپائنی رکن جہاز میں آگ لگنے کے بعد لاپتہ ہو گیا اور بعد میں کوسٹ گارڈ کے انسپکٹر جنرل اور کمانڈر بھیشم شرما نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

گوا کے سمندری حدود میں مال برادر جہاز میں لگنے والی آگ پر کوسٹ گارڈ نے قابو پالیا (ETV Bharat)


اس آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر اور تین جہاز ساشے، سوجیت اور سمراٹ کو تعینات کیا گیا تھا۔ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) کو بھی بچاؤ اور راحتی کاموں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، آئی سی جی آپریشن کے تحت، ڈورنیئر طیارے اور اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر نے ایم وی مارسک فرینکفرٹ کی آگ بجھانے کے لیے جہاز کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد ضرورت کو دیکھتے ہوئے جہاز سمندر پرہاری کو بھی موقع پر بھیجا گیا۔
کوسٹ گارڈ نے عملے کے ارکان کو ان کی حفاظت کا یقین دلایا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کی کوششوں سے جہاز کی کمان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا لیکن شدید دھوئیں کے درمیان آگ پھر بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد جہاز سمندر پرہری کو موقع پر بھیجا گیا۔ 20 جولائی کی صبح 7 بجے تک، کاروار سے 6.5 ناٹیکل مائل جنوب میں گوا کے ایک آئی سی جی ڈورنیئر طیارے نے فضائی جائزہ لیا اور کوچی سے ایک اضافی طیارہ کو تعینات کیا گیا۔
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے تین ICG جہازوں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ایم وی مارسک فرینکفرٹ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا جہاز وراہا بھی 21 جولائی کی صبح آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل ہوا۔ اس کے علاوہ سمندری ماحول کی حفاظت اور جہاز اور اس کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے ہیلیکاپٹر تعینات رہے آئی سی جی کے جہازوں کی رات بھر کی کوششوں سے 22 جولائی کی صبح تک آگ پر قابو پا لیا گیا، چوتھے دن پیر کو آئی سی جی کے ہیلی کاپٹروں نے 150 کلو گرام خشک کیمیکل پاؤڈر گرا کر آگ پر مکمل طور پر قابو پایا.
انڈین کوسٹ گارڈ کے ترجمان امیت یونیال نے بتایا کہ ایم وی مارسک فرینکفرٹ میں لگنے والی آگ پر پانچویں روز بھی قابو پانے کے بعد کیمیکل ماہرین سمیت چار رکنی ریسکیو ٹیم کو کامیابی سے جہاز پر لایا گیا ہے۔ تاہم جہاز میں وقتاً فوقتاً آگ بھڑکتی رہتی ہے۔ جہاز میں لگی آگ سے اب بھی تیز دھواں نکل رہا ہے۔ آئی سی جی کے جہاز ساشے، سوجیت اور سمراٹ اب بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details