میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے تھانہ جانی علاقے کے گنگ نہر کے راستے پر چلتی گاڑی میں آتشزدگی کا دردناک واقعہ پیش آیاہے۔ ضلع غازی آباد سے سینٹرو کار میں ایک مرد سمیت تین خواتین آتشزدگی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی جانی علاقے کے گنگ نہر کے قریب سے گزر رہی تھی تبھی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔
کار میں سوار کسی بھی شخص کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور چاروں لوگ کار میں زندہ جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے اور فائر بریگیڈ کے جوانوں نے کسی طرح آگ پر قابو پایا لیکن تب تک اس میں سوار سبھی افراد کی موت ہو چکی تھی. جانکاری کے مطابق کار میں سوار سبھی لوگ نوئیڈا غازی آباد سے ہریدوار کے لیے نکلے تھے۔