علیگڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں موجود پراکٹر آفس کی پارکنگ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ شدید تھی جس میں دیکھتے دیکھتے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل اور اسکوٹر بھی جل گئے۔ آگ پر کسی طرح پراکٹوریئل ٹیم نے پانی ڈال کر قابو پا لیا ہے، کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
موقعے پر موجود پراکٹوریئل ٹیم کے ملازم محمد عظیم نے صحافیوں کو بتایا محکمہ جنگلات کی جانب سے کچھ پیڑ پودے کٹوائے تھے جس کا کچرہ پڑا ہوا تھا، شاید کسی نے باہر سے کوئی بیڑی یا سگریٹ ڈال دی تھی جس سے آگ لگ گئی ہے، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔