بسواکلیان: حضرت شیر سوار بیت المال کے زیر نگرانی چلائے جانے والے ٹیلرنگ سنٹر کی جانب سے کورس مکمل کرنے والے طلبا کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ 40 مستحق طالبات کے درمیان سلائی مشین تقسیم کی گئی۔ اسی طرح سے مہندی ڈیزائن کے پہلے اور اور دوسرے سیشن میں کورس مکمل کرنے والی 29 طالبات کو اسنادات سے نوازا گیا ۔
ادارے کی جانب سے ٹیلرنگ سنٹر اور مہندی ڈیزائن کورس کے امتحانات میں پہلی ،دوسری اور تیسری رینک حاصل کرنے والی طالبات کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر عبدالمنان سیٹھ وائس چیر مین میناریٹی ڈپارٹمنٹ کرناٹک نے بیت المال کے ذمہ داران سے طالبات کو کمپیوٹر کی خاص تربیت دینے کا مشوارہ دیا ۔اس کمپیوٹر ٹریننگ کورس کے لئے بیت المال کو 3 عدد کمپیوٹر بھی دینے کا وعدہ کیا۔