بنگلورو: ریاست کے چترہ درگا شہر میں بڑے پیمانے پر ایک کانفرنس بعنوان شوشیتارا جاگروتھی سماویشا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس آئین دستور کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ذات پات کے نام پر سماج کو تقسیم کرتے آ رہے ہیں، لہذا عوام ان طاقتوں کو مسترد کرے۔ اگر ہم آئین کی حفاظت کریں گے تو ہم بھی محفوظ رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سدرامیہ نے کہا کہ کچھ لوگ کانتاراج کی رپورٹ کو پڑھے بغیر اس کی مخالفت کر رہے ہیں. ہم کنتاراج کی رپورٹ کو ضرور قبول کریںگے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان خالد احمد اور عبد المنان سیٹھ نے وزیر اعلیٰ سدرامیہ کے ارادے کا خیر مقدم کیا اور کہا چند ذات کانتراجو کمیشن ریپورٹ کی مخالفت کر رہے ہیں، لہذا دلت، پچھڑے، او بی سی کمیونٹیز اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لئے حکومت پر دباؤ بنائیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سدرامیہ نے کہا کہ پسماندہ، دلت اور استحصال زدہ ذات اور برادریوں کو واضح طور پر سمجھنا چاہیے کہ ان کا دشمن کون ہے. دشمنوں کی واضح شناخت ہونی چاہیے انہیں مکمل طور پر مسترد کریں اور خود اعتمادی پیدا کریں۔