اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کا محاصرہ اور نعرے بازی

Farmers Protest In Noida نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے 104 گاؤں کے متاثرہ کسان ایک ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی اور این ٹی پی سی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ شدید سردی میں سڑک پر رات گزار رہے ہیں۔

بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کا محاصرہ اور نعرے بازی
بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کا محاصرہ اور نعرے بازی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 12:29 PM IST

بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کا محاصرہ اور نعرے بازی

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے کسانوں نے سکھویر خلیفہ کی قیادت میں مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔کسانوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود ان کی کوئی بات سنی نہیں جا رہی ہے ۔تمام افیسر ،ہر سیاسی لیڈرز کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں لیکن انہیں مایوسی ہاتھ لگی صرف وعدے صرف یقین دہانی صرف وعدے اور یہ برسوں برس سے وعدے کے لالی پاپ ان کو دیا جاتا رہا ہے ۔ یہ امید کے ساتھ واپس آجاتے رہیں لیکن اس بار کسانوں نے بھی تہیہ کر رکھا ہے کہ آر یا پار۔

سینکڑوں کسانوں نے گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کے گھر کے باہر سیکٹر 14A میں سڑک پر زبردست احتجاج کیا۔اس دوران ڈی این ڈی فلائی وے کے نیچے چلہ ریگولیٹر تک زبردست ٹریفک جام رہا۔سیکیورٹی کے پیش نظر اس موقع پر بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا گیا۔اس دوران کسانوں نے مہیش شرما کے خلاف نعرے لگائے۔جس میں کہا گیا کہ مہیش شرما مردہ باد کیا کسانوں کا الزام ہے کہ ایم پی نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔کسانوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

معاملہ کیا ہے:
کسان رہنما سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ کسان گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسان معاوضے میں اضافے، مقامی لوگوں کو روزگار اور 10 فیصد پلاٹ اور آبادی کے مسئلے کے مکمل حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دونوں مقامات پر کسانوں کے مسائل سننے کے لیے کوئی مقامی رہنما نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران سے بھی ناراضگی ہے جو ہمارے مطالبات کو سرے سے نہیں لے رہے ہیں۔ کسانوں کا الزام ہے کہ ضلع مجسٹریٹ ایک بار بھی کسانوں سے ملنے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جوڑو نیائے یاترا پر حملے خلاف بیدر میں کانگریس کا زبردست احتجاج

کسان دہلی کی طرف مارچ کریں گے:
سکھبیر نے کہا کہ ہم نے این ٹی پی سی اور نوئیڈا اتھارٹی کو کافی وقت دیا ہے۔ لیکن ابھی تک ہمارے مطالبات کی صرف کاغذی تکمیل کی جارہی ہے۔ اس لیے اب تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس تحریک میں حصہ لے رہی ہے۔ اگر آنے والے دنوں میں ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو کسان دہلی کی طرف مارچ کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details