چنڈی گڑھ: 13 فروری کو کسانوں کے مارچ 'دہلی چلو' کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کسان رہنماؤں کو بات چیت کے دوسرے دور کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہ میٹنگ پیر کی شام چندی گڑھ میں ہوگی۔ ہریانہ حکومت نے کسانوں کے مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا ہے ہے۔ جن اضلاع میں حکومت نے انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا شامل ہیں۔ وہیں دہلی کے ٹکری سندھو بارڈر پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کسانوں کے مارچ کے پیش نظر سرحد پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
- انٹرنیٹ اور ماس ایس ایم ایس پر پابندی
کسانوں کے 13 فروری کو دہلی مارچ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے ہریانہ کے سات اضلاع میں آج 11 فروری کی صبح 6 بجے سے موبائل انٹرنیٹ خدمات 13 فروری کی رات 11:59 تک کے لیے بند کر دیا ہے۔ امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں وائس کال کو چھوڑ کر موبائل انٹرنیٹ خدمات، ایس ایم ایس اور موبائل نیٹ ورکس کی تمام ڈونگل خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
- کسانوں کو بات چیت کی دعوت