ڈاکٹر کے رحمان خان و بنگلور سینٹرل کے امیدوار منصور خان کے خاندان نے ووٹ ڈالا بنگلورو:ملک کی دوسری ریاستوں کی کرناٹک میں بھی لوک سبھا انتخابات 2024 میں دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ دالنے کا سلسلہ جاری ہے۔بنگلورو سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
جنوبی کرناٹک کے کل 14 اضلاع میں آج سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے۔ بنگلورو شہر کے تین حلقوں میں بھی آج ہی لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج جہاں شہر کی کئی اہم شخصیات نے حق رائے دہی کا اسعتمال کیا۔سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر کے رحمان خان کے خاندان کے افراد نے ووٹ ڈالنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان اور ان کے خاندان کے افراد نے یہ جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ہر ہندوستانی کو حق رائے دہی کا استعمال کرکے سب سے بڑے تہوار کا حصہ بننا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:راجستھان اور مہاراشٹر کے کچھ گاؤں میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر انتخابات کا بائیکاٹ
کانگریس کے سنئیر رہنما داکٹر کے رحمان خان کے صاحبزادے و بنگلور سینٹرل حلقے کے امیدوار منصور علی خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری یعنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔لوگوں کو اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔