جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں 25 مئی کو لوک سبھا الیکشن کے لیے ووٹنگ ہوئی اور 4 جون کا جس کا نتیجہ منظر عام پر آیا جس میں جونپور صدر کی نشست سے انڈیا اتحاد کے امیدوار بابو سنگھ کوشواہا نے 99335 ووٹوں سے بی جے پی کے امیدوار کرپا شنکر سنگھ کو شکست دے دیا اور وہیں تیسرے نمبر پر بی ایس پی سے امیدوار شیام سنگھ یادو رہے بابو سنگھ کوشواہا نے بتایا کہ جونپور کی ترقی کو لیکر ان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔
نو منتخب رکن پارلیمنٹ بابو سنگھ کوشواہا سے خصوصی گفتگو - Babu Singh Kushwaha - BABU SINGH KUSHWAHA
بابو سنگھ کوشواہا نے کہا کہ سب سے پہلے میں جونپور کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا جس امید و بھروسے کے ساتھ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے میں ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔
نو منتخب رکن پارلیمنٹ بابو سنگھ کوشواہا سے خصوصی گفتگو (etv bharat)
Published : Jun 18, 2024, 2:54 PM IST
انہوں نے کہا کہ جونپور کی تاریخ کو سجانے اور سنوارنے کے لیے جو ہم کر سکتے ہیں وہ کریں گے تاکہ آنے والی نسلیں اس کے بارے میں جانیں اس کے لیے بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور جو فیصلہ ہوگا وہ لیا جائے گا، انہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو کے ترقیاتی کاموں پر کسی طرح کے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جو ہو سکے گا میں وہ جونپور کی ترقی کے لیے کروں گا۔