ممبئی: پرافٹ فار آل مہم کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جائیگا اور یہ کیمپ صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک بیرون ممالک میں بھی منعقد کیا جائیگا مقصد ہے کہ عالمی سطح پر ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیﷺ کی تعلیمات عام کریں، کیونکہ وہ رحمت للعالمین تھے نا کہ رحمت للمسلمین۔ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے ہم ایک ریکارڈ قائم کریں گے اس قسم کے خیالات کا اظہار اسلام جمخانہ کے چیئرمین یوسف ابراہنی نے کیا ہے۔
''پرافٹ فار آل'' مہم کے ذریعے پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات عام کی جائے گی: یوسف ابراہنی - Prophet For All Campaign - PROPHET FOR ALL CAMPAIGN
ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے اسلام جمخانہ کے ذریعہ غیر مسلموں تک پیغمبرِ اسلام ﷺکی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے تین سال پہلے پرافٹ فار آل مہم شروع کی گئی تھی جو اس سال بھی جاری رہے گی اور اس کے تحت مختلف پروگرامس منعقد کیے جائیں گے۔
Published : Aug 24, 2024, 5:57 PM IST
|Updated : Aug 24, 2024, 6:36 PM IST
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺکی ولادت کے موقع پر ہم اس سے قبل ہی 12 الگ الگ طرح کے پروگرام منعقد کرینگے ملک کے الگ الگ خطوں میں مسلمانوں کے ذریعے پیغمبر اسلام ﷺکی تعلیمات پیش کی جائے گی تاکہ دور حاضر میں ملک کے موجودہ صورت حال میں ہر خاص و عام کو يه پتا چل سکے کہ پیغمبر اسلام ﷺکی کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تھی۔
در اصل ممبئی کے اسلام جمخانہ میں پرافٹ فار آل مہم کے تحت پورے مہاراشٹر میں پیغمبر اسلام ﷺکی تعلیمات عام کرنے کے لیے غیر مسلموں کے نزدیک اخوت اور بھائی چارہ کیسے قیام کیا جائے اس بارے میں معاشرے کے دانشوروں اور اور مخير حضرات کے ساتھ مل کر گلی کوچوں اور محلوں میں تعلیمی بیداری مہم کے ذریعے ایک دوسرے کو کھانا کھلانا، ڈاکٹرز کے ذریعے مفت میڈیکل کیمپ، وکلاء کے ذریعے مفت صلاح مشورے کرنے کا کام کیا جائے گا۔ تاکہ ایک دوسرے کو لوگ سمجھ سکیں۔۔اور یہ بتا سکیں کہ پیغمبر اسلام ﷺ ہر ایک کے لیے تھے، ان کی تعلیمات میں کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے اور اگر ہم آپ اپنی زندگی ان کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں تو یقیناً انسانیت کا ہر جگہ بول بالا ہوگا اور ایک دوسرے کے بیچ محبت قائم ہوگی۔