اردو

urdu

ETV Bharat / state

انوائرمنٹ کو کنٹرول نہیں کیا تو دہلی رہنے کے لائق نہیں رہے گی: ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی - Green and Clean Delhi - GREEN AND CLEAN DELHI

ملک بھر بالخصوص قومی دار الحکومت دہلی کی آب و ہوا کافی تبدیل ہوتی جارہی ہے۔ دہلی کی آب و ہوا تو کافی آلودہ ہے۔ جس پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اگر اس پر کنٹرول نہیں پایا گیا تو آنے والے دنوں میں آلودگی سے ہماری صحت کو مزید خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

انوائرمنٹ کو کنٹرول نہیں کیا تو دہلی رہنے کے لائق نہیں رہے گی: ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی
انوائرمنٹ کو کنٹرول نہیں کیا تو دہلی رہنے کے لائق نہیں رہے گی: ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 3:51 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہریالی سنٹر فار رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنس، ڈپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن کے اشتراک سےیونیورسٹی کے ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں "گرین اینڈ کلین دہلی'' چیلنجز اینڈ پراسپیکٹس فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ" کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

انوائرمنٹ کو کنٹرول نہیں کیا تو دہلی رہنے کے لائق نہیں رہے گی: ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی (Etv bharat)

کانفرنس کا افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر مجیب اور پروفیسر تنوجا اور ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی نے صدارتی خطاب پیش کیا جبکہ سی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بترا اسپتال کے معروف سینئر کنسلٹنٹ سرجیکل ڈاکٹر ماجد ٹالی کوئی نے کلیدی خطبہ کے دوران لوگوں کو کلائمنٹ چینج اور انوائرمنٹ کی تبدیلی سے متعلق بیدار کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے بترا ہاسپٹل کے معروف سرجن ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی سے خاص بات کی۔ ڈاکٹر ماجد ٹالی کوٹی نے بتایا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ دہلی کی آب و ہوا کافی تبدیل ہوتی جارہی ہے۔ جس پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پر کنٹرول نہیں پایا گیا تو آنے والے دنوں میں آلودگی سے ہماری صحت کو مزید خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ اسی طرح گندہ پانی ہمیں پینے کے لئے ملے گا اس لئے ضروری ہے کہ انوائرمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ماجد نے کہا کہ کچھ ادارے اور لوگ اس پر کام کر رہے ہیں لیکن وہ ناکافی ہے اس پر مزید ریسرچ اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریالی کے ساتھ ساتھ گھر اور باہر میں کوکنگ میں استعمال ہونے والی گیس کی مقدار میں کم کیا جائے، دھنواں پر پر قابو پایا جائے، پانی کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے تبھی ہم بہتر انوائرمنٹ کی امید کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر محمد شکیل، آفیٹنگ وائس چانسلر، جے ایم آئی نے، ڈاکٹر رویندر سنگھ (مشیر، ہریالی)، پروفیسر جمیل کاظمی، وائس چانسلر، مولانا آزاد یونیورسٹی، ڈاکٹر ہیرا لال (آئی اے ایس)، خصوصی سکریٹری، یو پی حکومت نے بھی پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی کا پھلوں پر اثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details