کولکاتا:مغربی بنگال میں منریگا میں جاب کارڈ اسکام کے انکشاف کے بعد جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم سرگرم ہوگئی ہے۔ای ڈی نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) یا 100 دن کی ملازمتوں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں میٹروپولیس سمیت پورے مغربی بنگال میں چار اضلاع کے چھ مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ 100 دنوں کی ملازمت میں فنڈز کے لین دین میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے آج صبح کم از کم چھ مقامات پر چھاپے مارے جن میں برہم پور، جھارگرام، چنسورہ، چندن نگر اور سالٹ لیک شامل ہیں۔
100 دنوں کے کام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ریاست میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا چھاپہ ہے۔