کولکاتا:کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس اور بی جے پی کے امیدوار ابھیجیت گنگوپادھیائے کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بارے میں تبصرہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے سخت سزا دی ہے۔ تملوک سے بی جے پی کے امیدوار امیدوار آج دوپہر سے اگلے 24 گھنٹوں تک نتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔
سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کو الیکشن کمیشن کی طرف سے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ آج شام 5 بجے سے لے کر کل یعنی بدھ کی شام 5 بجے تک کوئی مہم نہیں چلا سکیں گے۔ اس دوران ان پر انتخابی مہم چلانے پر مکمل طور پر پابندی کردی گئی ہے۔ قومی الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بارے میں 'انتہائی غیر ضروری تبصرے کرنے پر تملوک سے بی جے پی کے امیدوار اور سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی سرزنش کی ہے۔