بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع کے شاہی تھانہ علاقے میں آوارہ بیلوں اور سانڈوں کی دہشت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ہفتے کے روز اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھے ایک عمر رسیدہ شخص کو ایک سانڈ نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ لوگوں نے احتجاجاً سڑک بلاک کر دی اور آوارہ جانوروں کو پکڑنے کا مطالبہ شروع کر دیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لوگوں کو پُرامن کیا۔ گذشتہ ماہ بھی سانڈوں نے تین لوگوں کی جان لے لی تھی۔
تھانہ شاہی علاقے کے سیہور گاؤں کے رہنے والے 65 سالہ جگن لال ہفتے کی شام اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے۔ اسی دوران ایک آوارہ بیل وہاں آیا۔ اس نے ان پر حملہ شخص۔ گاؤں کے کچھ لوگ انہیں بچانے کے لیے دوڑے لیکن ناکام رہے۔ بیل نے بوڑھے شخص کو اپنے سینگوں پر اٹھا کر اس وقت تک پٹختا رہا ججب تک کہ ان کی موت نہیں ہو گئی۔ گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کچھ دیر میں موقعے پر پہنچ گئی۔
مقامی لوگوں میں ناراضگی
ناراض گاؤں والوں نے میر گنج سہودا روڈ کو بلاک کر کے تقریباً ایک گھنٹے تک احتجاج کیا۔ تحصیل انتظامیہ اور تھانہ شاہی نے انہیں سمجھایا اور جام کلیئر کرایا۔ دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات کی جا چکی ہیں، پھر بھی آوارہ سانڈ پکڑے نہیں جا رہے۔ ہر بار صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔ آوارہ جانور ایک کے بعد ایک لوگوں کو مار رہے ہیں۔ پولیس نے مقامی لوگوں کو انہیں جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرائی۔