اردو

urdu

ETV Bharat / state

اداکارو رکن پارلیمان دیو کو ای ڈی نے نوٹس دیا - اداکارو رکن پارلیمان دیو سمن

ED summons Dev انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گھٹال سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دیو کو طلب کیا۔ انہیں 21 فروری کو دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق مالی غبن کیس میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

اداکارو رکن پارلیمان دیو کو ای ڈی نے نوٹس دیا
اداکارو رکن پارلیمان دیو کو ای ڈی نے نوٹس دیا

By UNI (United News of India)

Published : Feb 15, 2024, 6:18 PM IST

کولکاتا: بنگلہ فلموں کے مشہور اداکار دیو کے قریبی حلقوں کے مطابق دیو 21 تاریخ کو ای ڈی کے دفتر جائیں گے۔ انہوں نے اس سے قبل بھی ای ڈی کی پوچھ تاچھ کا سامنا ہے۔ اس مرتبہ بھی وہ اس کیلئے تیار ہے۔ دیو کے ایک قریبی دوست کے مطابق انہیں جتنی بار بلایا جائے گاوہ جائیں گے انہوں نے ہمیشہ جانچ میں تعاون کیا ہے۔

اس سے پہلے 15 فروری 2022 کو سی بی آئی نے دیو سے تقریباً پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ کلکتہ میں سی بی آئی کے نظام پیلس میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق گائے کی اسمگلنگ کیس میں مختلف گواہوں سے جرح کے دوران دیو کا نام سامنے آیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسے اسی وجہ سے بلایا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد دیو نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کسی شخص کو جانتا ہوں یا نہیں؟ میں نے اپنی بات بتا دی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ دوبارہ کال کرے گا۔

2023 میں بی جے پی ممبر اسمبلی اور اداکار ہیرن نے دیو پر اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گھٹال کے ایم پی نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں پکڑے گئے انعام الحق سے 5 کروڑ روپے لئے۔ دیو نے جواب دیا کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو ہیرن کو ای ڈی یا سی بی آئی کے پاس جانا چاہئے۔

حال ہی میں دیو کے سیاست چھوڑنے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ کچھ دن پہلےدیو نے گھٹال کے تین مختلف کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا تھا۔اس کے بعد سے ہی دیو کے سیاست چھوڑنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ نے لگی تھی۔تاہم بعد میں ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ دیو گھٹال سے ہی انتخاب لڑیں گے۔ممتا بنرجی کی قیادت میں کالی گھاٹ میں میٹنگ ہوئی۔دیو نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر پارٹی لیڈر حکم دیں تو وہ دوبارہ لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی لیڈر نے انہیں پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فلم اداکار دیو گھٹال حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے

لوک سبھا کے بجٹ سیشن کے آخری دن دیو کے ایک پوسٹ کے بعد سیاست سے کنارہ کشی کو لے کر قیاس آرائی ایک بار پھر شروع ہوگئی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ میں میرا آخری دن ہے۔ اس سے بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ دیو آئندہ لوک سبھا میں گھٹل سے کھڑا نہیں ہونا چاہتے ہیں۔ حالانکہ میں نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لینے کے بارے میں براہ راست کبھی آگاہ نہیں کیا ہح۔ اس دوران دیو نے ترنمول لیڈر ممتا اور ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک کے ساتھ میٹنگ کی۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے گھٹال ماسٹر پلان کو جلد سے جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details