اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں ای رکشہ اور پک اپ وین کے درمیان تصادم، دو ہلاک - accident

Road Acident In Muzaffarnagar مظفر نگر ضلع کے شاہ پور تھانہ کے تحت باسی روڈ میں اسکولی بچوں سے بھری ای رکشہ اور پک اپ وین کے درمیان تصادم میں ایک اسکولی طلبہ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

مظفرنگر میں ای رکشہ اور پک اپ وین کے درمیان تصادم،دو ہلاک
مظفرنگر میں ای رکشہ اور پک اپ وین کے درمیان تصادم،دو ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 5:57 PM IST

مظفرنگر میں ای رکشہ اور پک اپ وین کے درمیان تصادم،دو ہلاک

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے شاہ پور تھانہ کے تحت باسی روڈ میں ایک تیز رفتار پک اپ وین نے مخالف سمت سے آنے والی طالبا و طالبات سے بھر ای رکشہ کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں ایک اسکولی طلبہ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

سڑک حاڈچے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر شاہ پور تھانہ کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا۔

پولیس نے کہاکہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ای رکشہ بچوں سمیت سڑک کے کنارے دوسری طرف پلٹ گئی۔ اس واقعے میں ایک اسکولی طلبہ کے ساتھ ساتھ ای رکشہ میں بیٹھے ایک اور لڑکے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔تصادم میں تین سے چار بچے شدید طور پر زخمی ہوئے۔انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی روڈ ویز کی بس کا بریک فیل، متعدد افراد کو ٹکر ماری

پولیس جے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس حادثے میں غلطی کس کی ہے ۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مقامی باشندوں سے اس معاملے کو لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details