گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کی پولیس نے انتخابات سے قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔دادری میں پولیس نے منشیات کی ایک فیکٹری پکڑی ہے۔ پولیس نے چار غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 200 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے کرائے کے مکان سے 25 کلو گرام Methylenedioxyphenethylamine (MDMA) منشیات برآمد ہوئی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے ڈی سی پی سعد میاں خان نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے چار نائیجیرین شہریوں کو ان کے کرائے کے مکان سے تقریباً 25 کلو گرام میتھیلینیڈیوکسی فینیتھیلامین (MDMA) منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی سی پی سعد میاں خان نے بتایا کہ اس کی اطلاعات مسلسل مل رہی تھیں۔انہیں قابو میں کرنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے منشیات بیرونی ممالک کو سپلائی بھی کی جاتی تھی۔ دادری پولیس اسٹیشن اور ایکوٹیک فرسٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ یہ کارروائی ریاست میں چل رہے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔