اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ نمائش میں ڈیزاسٹر بیداری کیمپ کا انعقاد

Disaster Awareness Camp in Aligarh: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی کے شعبۂ سول انجینئرنگ نے علی گڑھ نمائش میں دس روزہ ڈیزاسٹر بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔

Disaster Awareness Camp held at Aligarh Exhibition
Disaster Awareness Camp held at Aligarh Exhibition

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 5:56 PM IST

علیگڑھ: شعبۂ سول انجینئرنگ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے علی گڑھ نمائش میں دس روزہ ڈیزاسٹر بیداری کیمپ کا اہتمام کیا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو قدرتی اور انسانی سرگرمیوں سے جنم لینے والی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے سلسلہ میں آگاہ کرنا تھا۔ ڈیزاسٹر بیداری سے متعلق اس موقع پر مختلف تعمیراتی ڈھانچوں سے متعلق سلامتی اقدامات کا مظاہرہ کرنے والے ورکنگ ماڈلز کی نمائش کی گئی جنھیں طلباء اور اساتذہ نے تیار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:

Hijab Clad Girl Bushra Mateen انجینئرنگ میں سولہ گول مڈل جیتنے والی باحجاب لڑکی بشری متین سے خاص بات چیت


زلزلہ، سیلاب، طوفان، زمین یا چٹان کھسکنے اور دیگر ماحولیاتی بحرانوں پر مبنی پوسٹر لگائے گئے اور مختلف قسم کی آفات میں احتیاطی تدابیر کو نمایاں کرنے والی لائیو ویڈیوز کی نمائش کی گئی اور لوگوں میں معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ شعبہ کے سابق چیئرمین پروفیسر رضاء اللہ خاں نے ایسے کیمپوں کو بہت مفید قرار دیتے ہوئے انھیں ہر سال لگانے پر زور دیا.

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا اس ڈیزاسٹر بیداری کیمپ اور اس میں رکھے گئے مختلف تعمیراتی ڈھانچوں سے متعلق سلامتی اقدامات کا مظاہرہ کرنے والے ورکنگ ماڈلز کی مدد سے طلباء سمیت نوجوان نسل کو ڈیزاسٹر اور ماحولیاتی بحرانوں سے متعلق معلومات حاصل ہوگی اور وہ اس سے فیضیاب ہوں گے۔ فیکلٹی کے ڈین پروفیسر التمش صدیقی نے اس طرح کی آگہی مہمات کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاء کو آفات کے بعد کی تیاریوں اور تخفیف کی حکمت عملیوں سے آگاہ کیا۔ یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے شعبہ کے اس اقدام کی ستائش کی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تکنیکوں پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details