دھار: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے ساگور علاقے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں لوگوں کا ہجوم ایک نوجوان کو زمین پر تھوکت چاٹنے اور منہ میں گوبر ٹھوستے نظر آرہے ہے۔ پولیس نے اسے سیکشن 151 سی آر پی سی کے تحت امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں دونوں جانب سے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔
دراصل یہ پورا معاملہ دھار ضلع کے ساگور علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ نوجوان پر یہاں راستے میں بنی رنگولی پر تھوکنے کا الزام ہے۔ اس کی خبر ملتے ہی گاؤں والوں کی بھیڑ وہاں جمع ہو گئی اور نوجوان کو زبردستی اس کا تھوک چاٹنے پر مجبور کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھیڑ نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا:
وائرل ویڈیو کے بارے میں متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان مزدوری کا کام کرتا ہے۔ ایک ٹھیکیدار اسے کام پر لے گیا تھا۔ گھر والوں نے کہا کہ اس نے سڑک کے کنارے بنی رنگولی کے پاس تمباکو تھوک دیا اور اس کے چھیٹے رنگولی پر پڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں کی بھیڑ وہاں جمع ہوگئی اور اسے زمین سے تھوک چاٹنے پر مجبور کردیا۔ جس کے بعد ہجوم اسے تھانے لے گیا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے اسے ایس ڈی ایم کے سامنے پیش کیا، جہاں چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے اسے امن خراب کرنے کے الزام میں براہ راست جیل بھیج دیا گیا۔