کولکاتا:کمیشن کی فہرست کے مطابق کلکتہ میں کل 10 کمپنی فورس ہوگی۔ ان میں بی ایس ایف کی آٹھ کمپنیاں اور سی آر پی ایف کی دو کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہوڑہ اور ہگلی میں نو کمپنیوں میں فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔ صرف چندن نگر میں بی ایس ایف کی پانچ کمپنیاں ہوں گی۔
شمالی 24 پرگنہ میں مرکزی فورسز کی کل 21 کمپنیاں ہوں گی۔ کمپنیوں کو باراسات پی ڈی (تین)، بنگاؤں پی ڈی (تین)، بشیرہاٹ پی ڈی (پانچ)، بیرک پور پی ڈی (چھ)، بدھان نگر پی ڈی (تین) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کو ہرجگہ تعینات کیا گیا ہے۔ صرف بدھان نگر میں بی ایس ایف کے ساتھ سی آر پی ایف کی ایک کمپنی ہوگی۔
جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور، ڈائمنڈ ہاربر اور سندربن ڈویژن میں مرکزی فورسز کی کل نو کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بیر بھوم میں چار کمپنیاں، بانکوڑہ میں چار، مشرقی مدنا پور میں سات اور مغربی مدنا پور میں پانچ کمپنیاں ہوں گی۔
ندیا ضلع میں آٹھ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مرشد آباد میں آٹھ، مشرقی بردوان میں چار، مغربی بردوان میں چھ، پرولیا میں چار اور جھاڑگرام میں تین کمپنیاں ہوں گی۔