بیدر:سماجی کارکن سید منصور احمد قادری بیدر نے کہا کہ ضلع کے پسماندہ طبقوں کی خوش حالی کے لیے کانگریس پارٹی درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور اوبی سی اقلیتوں کے امیدواروں کو لوک سبھا ٹکٹ دے۔ بیدر ضلع سے شوکت علی انصاری اور دھرم سنگھ کے بعد کسی اور اقلیت کو ضلع سے امیدواری نہیں ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیدر پریس ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مراٹھا ریزرویشن تحریک چلانے والے جرانگے پاٹل کا مدرسے میں قیام
پارٹی لیڈروں سے درخواست کی کہ وکیل نارائن گنیش کو ٹکٹ دیا جائے جو کہ ایک وکیل اور مراٹھا برادری کے لیڈر ہیں، جو بیدر ضلع کے تعلیمی، معاشی، سماجی اور سیاسی مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ بصورت دیگر اگر اقلیتی طبقہ کے کسی اچھے امیدوار کو بیدر لوک سبھا کانگریس پارٹی کا ٹکٹ ملتا ہے تو ہم ضلع میں درج فہرست ذات کے درج فہرست قبائل اور اولی کی اقلیتی طبقے کو سو فیصد جیتنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ اس موقع پر سریش، اشوک ما لگے، ستیش سوریا، وجے ناتھ و دیگر موجود تھے۔
واضح رہے کہ مراٹھا تحریک کی آگ مہاراشٹر میں بھی کافی تیزی سے پھیلی ہے۔ ناراض مراٹھا مظاہرین نے کچھ دنوں قبل ایم ایل اے کی رہائش گاہوں، دفاتر اور کاروبار کو نشانہ بنا یا تھا۔ مہاراشٹر کے الگ الگ علاقوں سے اس طرح کے کئی ویڈیوز سامنے آ ئے تھے جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مشتعل احتجاجیوں نے شرد پوار کے گروپ کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ مزید ایک رکن اسمبلی کے ہوٹل کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔