اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی کے احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی میں اضافہ - AAP protest - AAP PROTEST

قومی دار الحکومت دہلی میں آج عام آدمی پارٹی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

security in Delhi
security in Delhi

By PTI

Published : Mar 24, 2024, 10:32 AM IST

نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی میں آج عام آدمی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کے ایک منصوبہ بند احتجاج سے پہلے دہلی پولیس نے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا ہے۔ جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پارٹی کے سپریمو اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی نے کینڈل مارچ نکالنے اور بی جے پی حکومت کا پتلہ جلانے کا اعلان کیا تھا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ "ہمیں اطلاع ملی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور رہنما احتجاج کریں گے۔ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے قومی دارالحکومت میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ہم دہلی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے"۔ افسر نے مزید کہا کہ ''سینئر افسران اپنے اضلاع کی تمام صورتحال پر نظر رکھیں۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں کڑی نظر رکھیں اور اگر وہ کسی احتجاج کے بارے میں جانیں تو اپنے سینئر افسران کو فوری طور پر مطلع کریں"۔

بی جے پی کے ہیڈکوارٹر، آئی ٹی او اور ای ڈی آفس کے سامنے جانے والی سڑکوں پر فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جہاں عام آدمی پارٹی کے ارکان وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہونے کی توقع ہے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹریفک پولیس سے کہا ہے کہ وہ دہلی میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور اگر عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور لیڈر احتجاجی مارچ نکالتے ہیں تو فوری طور پر ڈائیورشن کا انتظام کریں۔ مرکزی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر اور ای ڈی کے دفتر کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ 21 مارچ کو دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سات دن ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ کیجروال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی لگاتار احتجاج کررہی ہے۔ گذشتہ روز انڈیا بلاک کی جانب سے بھی شہیدی پارک پر احتجاج کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details