اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیجریوال کی ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع، کیجریوال نے کہا، ای ڈی عآپ کو کچلنا چاہتی ہے - Arvind Kejriwal Ed Remand - ARVIND KEJRIWAL ED REMAND

Liquor Policy Case: دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں گرفتار سی ایم اروند کیجریوال کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ اروند کیجریوال عدالت میں اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس دو سال سے چل رہا ہے اور آج تک کسی عدالت نے مجھے مجرم نہیں مانا۔ وہیں عدالت نے ان کی ای ڈی ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

کیجریوال کی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ، اہل خانہ سے ملنے کی اجازت ملی
کیجریوال کی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ، اہل خانہ سے ملنے کی اجازت ملی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:35 PM IST

Updated : Mar 28, 2024, 9:20 PM IST

نئی دہلی:اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں جمعرات کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیجریوال کی ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت میں یکم اپریل کو صبح 11.30 بجے سماعت ہوگی۔ سماعت کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی کے دباؤ میں گواہوں کے بیانات بدلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، لیکن کسی عدالت نے مجھے مجرم نہیں سمجھا۔ ای ڈی کا مقصد صرف مجھے گرفتار کرنا تھا۔ انہوں نے عدالت میں منیش سسودیا کا بھی ذکر کیا۔

  • ای ڈی کا موقف

اس سے قبل سماعت کے دوران ای ڈی نے کیجریوال کے ایک ہفتے کے ریمانڈ کی مانگ کی تھی، جس پر عدالت نے ریمانڈ مانگنے کی بنیاد پوچھی۔ اس پر ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ گرفتاری کے بعد کے بیان اور جمع کیے گئے ثبوت کی بنیاد پر ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال براہ راست جواب نہیں دے رہے ہیں۔ جو بھی ڈیجیٹل ڈیٹا ملا ہے اس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اروند کیجریوال کا کئی لوگوں سے آمنا سامنا کرایا جائے گا۔

  • کیجریوال کا موقف

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال راؤز ایونیو کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ یہ کیس دو سال سے چل رہا ہے۔ مجھے کسی عدالت نے مجرم نہیں مانا۔ اروند کیجریوال نے عدالت میں کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے عدالت میں منیش سسودیا کا بھی ذکر کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی کے دباؤ میں گواہوں کے بیانات بدلے گئے ہیں۔ میرے خلاف بیانات بدلے گئے ہیں۔ اروند کیجریوال نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کا ارادہ مجھے گرفتار کرنے کا تھا۔ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آخر مجھے گرفتار کیوں کیا گیا۔ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔ جب کہ ای ڈی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ وہیں عدالت نے ان کے ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔

  • 'ای ڈی کا مقصد AAP کو کچلنا ہے'

اسی کے ساتھ اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ای ڈی کی ٹیمیں ان کے ساتھ اچھا سلوک کر رہی ہیں۔ کیجریوال جب اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں ای ڈی افسران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس دو سال پہلے اگست 2022 میں سی بی آئی کے پاس رجسٹرڈ ہوا تھا۔ مجھے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نہ مجھے مجرم ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی کسی مقدمے میں مجھے نامزد کیا گیا ہے۔ اب تک سی بی آئی اس معاملے میں 162 گواہوں کا ذکر کرکے اور ان تمام کاغذات کو یکجا کر کے 31000 صفحات پر مشتمل رپورٹ فائل کر چکی ہے۔ مجھے کیوں گرفتار کیا گیا؟ میرا نام چار سیدھے سیدھے مقدمے میں چار جگہوں پر آتا ہے۔ ای ڈی کا مقصد عام آدمی پارٹی کو کچلنا ہے۔ ای ڈی کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ رمیش گپتا نے کجریوال کی جانب سے سخت بحث کی اور ای ڈی کے ریمانڈ کی تمام بنیادوں کو غلط قرار دیا۔

سماعت کے دوران ایڈوکیٹ رمیش گپتا نے کجریوال کی جانب سے سخت بحث کی اور ای ڈی کے ریمانڈ کے تمام بنیادوں کو غلط قرار دیا۔ اس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ملاقات کے لیے کمرہ عدالت میں بلایا گیا۔ اس کے بعد ریاستی وزیر راج کمار آنند، ترجمان رینا گپتا آتشی، گوپال رائے اور سوربھ بھردواج بھی کیجریوال سے ملنے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت کے کٹہرے سے ہی ہاتھ جوڑ کر پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی کا استقبال کیا۔

  • 'کیجریوال کو پریشان کیا جا رہا ہے'

کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا شوگر لیول نیچے ہے۔ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس کا جواب عوام دیں گے۔ رمیش گپتا نے کہا کہ اروند کیجریوال نے آج عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ حراست میں رہنے کے لیے تیار ہیں اور وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ سماعت کے دوران کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

جانکاری کے مطابق ای ڈی کی ٹیمیں اروند کیجریوال اور آپ کے گوا انچارج دیپک سنگھالا کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ راؤز ایونیو کورٹ میں موجود ہیں۔ اس سے قبل کہ سنیتا کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 'اروند کیجریوال 28 مارچ کو عدالت کے سامنے کئی اہم ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔ وہ عدالت کے سامنے اس کیس سے متعلق بڑے انکشافات کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس کیس کا ہر سچ ملک کو بتائیں گے۔ سنیتا کیجریوال نے یہ بھی کہا تھا کہ اروند کیجریوال عدالت میں یہ بھی بتائیں گے کہ اس کیس سے متعلق رقم کس کے پاس گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شراب پالیسی معاملہ: کیجریوال کو ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت، اب تین اپریل کو سماعت

اروند کیجریوال کی ای ڈی تحویل ختم، راؤس ایونیوعدالت میں آج پیشی

Last Updated : Mar 28, 2024, 9:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details