گیا : بہار میں آج سی پی آئی ایل نے ریاست گیر احتجاج و مظاہرہ کیاہے۔ اس دوران پارٹی کے رہنماء طارق انور نے کہاکہ احتجاج سی پی آئی ایم ایل بھوجپور کے ایم ایل اے منوج منزل سمیت پارٹی کے 23 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف ہے اور یہ احتجاج ریاست گیر ہوا ہے۔ گیا میں جلوس کلکٹریٹ کے پاس واقع امبیڈکر پارک سے جی بی روڈ ہوتا ہوا ٹاور چوک پہنچا، جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور جلسہ بھی ہوا۔ جس میں پارٹی کے گیا سیٹی انچارج طارق انور نے اپنے خطاب میں ایم ایل اے منوج منزل کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کو سیاسی عداوت سے متاثر قرار دیا۔
گیا میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران مرکزی حکومت پر تنقید - Criticism of central government
گیا ضلع میں آج سی پی آئی ایل نے مرکزی وریاستی حکومتوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ سی پی آئی ایل کے رکن اسمبلی سمیت 23 رہنماوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف یہ احتجاج ومظاہرہ ہواہے۔ رہنماوں نے سزا کو سیاسی سازش قرار دیا ہے
Published : Feb 14, 2024, 5:47 PM IST
انہوں نے کہا کہ جیل اور جبر کے ذریعے دلتوں اور غریبوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ہم مزید طاقت کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات 2015 سے عین قبل بی جے پی کے مقامی لیڈروں کے کہنے پر جے پی سنگھ قتل کیس میں منوج منزل اور ہماری پارٹی کے دیگر لیڈروں پر قتل کا جھوٹا مقدمہ کیا گیاتھا۔ منوج منزل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بی جے پی اور علاقے کی جاگیردار طاقتیں کافی پریشان تھیں۔ طارق انور نے کہا کہ جہاں ایک طرف ہمارے لیڈروں کو سزا سنائی گئی وہیں دوسری طرف عدالت دلتوں اقلیتوں اور غریبوں کے قاتلوں کو مسلسل بری کر رہی ہے۔ بہار میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی بی جے پی اپنے آپ میں آگئی ہے لیکن ان کے مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
روی کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی پورے ملک میں یہ کام کر رہی ہے۔ لیکن بہار میں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع شکیب حسن نے کہاکہ عدالت عظمی سے تو راحت اور انصاف ملے گا لیکن فکر اس بات کی ہے کہ جنہیں عدالت عظمی تک رسائی ممکن نہیں ہوگی وہ تو بے قصور ہوکر سزا کاٹ لیں گے۔ عدالتوں کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے-