اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، چھ افراد ہلاک

UP Jaunpur Accident: اترپردیش کے جونپور میں روڈ ویز بس نے مزدوروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چھ مزدور ہلاک جب کہ متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔

UP Jaunpur accident
UP Jaunpur accident

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 8:52 AM IST

Updated : Feb 26, 2024, 9:15 AM IST

جون پور: اترپردیش کے جونپور میں واقع سکرارا علاقے کے سمادھ گنج بازار کے پاس روڈ ویز کی بس نے مزدوروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ تمام مزدور ڈھلائی کا کام ختم کرکے واپس آرہے تھے۔ بس مسافروں کو لے کر پریاگ راج سے گورکھپور جا رہی تھی۔ اس حادثے میں چھ مزدور ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد جوئے وقوع پر کہرام مچ گیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی ڈاکٹر شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 12:30 بجے یوپی روڈ ویز کی ایک بس پریاگ راج سے گورکھپور جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی بھی مزدوروں کو ایک عمارت کی ڈھلائی کا کام مکمل کرنے کے بعد لے جا رہی تھی۔ دریں اثنا، سکرارا علاقے کے سمادھ گنج بازار کے قریب بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں پانچ مزدور موقعے پر فوت ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔ ٹریکٹر کے نیچے دبی لاشیں نکال لی گئیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ اسی بیچ علاج کے دوران ایک اور مزدور کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت قریب کے گاؤں والے سو رہے تھے۔ شور سن کر گاؤں والوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک

گاؤں والوں کے مطابق اس حادثے میں بس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ کل چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی میں کل سات افراد سوار تھے۔ حادثے کے شکار ٹریکٹر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو ہموار کیا گیا۔ علیشاہ پور کے رہنے والے نیرج سروج (28)، راجیش سروج (45)، سنگرام سروج (25)، چائی مشہر (20)، ویرپال پور کے رہنے والے اتل سروج (30)، بٹواوار کے رہنے والے گووندا بند (30) کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کاس گنج حادثے میں 24 لوگوں کی موت، مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے

اس سے قبل ہفتہ کو کاس گنج میں بھی ٹریکٹر ٹرالی کا بھیانک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 24 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 13 خواتین، 8 بچے شامل تھے۔ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں کئی خاندان ایسے بھی تھے جن کا پورا کنبہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔

Last Updated : Feb 26, 2024, 9:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details