اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج - Prosecution Against CM Siddaramaiah

Mysore Urban Development Authority: گلبرگہ میں وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس نے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے گورنر کی منظوری کی سخت مخالفت کی۔

Congress protest against Governor approval to prosecute Chief Minister Siddaramaiah
گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 4:07 PM IST

گلبرگہ:کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت کی جانب سے میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظور دینے کے خلاف گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی کے جانب سے ریلی نکالتے ہوئے گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج منظم کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کنیز فاطمہ نے کہا کہ بی جے پی پارٹی وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف بے بنیاد سازش کر رہی ہے۔ بلا وجہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔‌ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ساتھ ہر سماج کے عوام، اور کانگریس پارٹی کے ایم‌ ایل اے کھڑے ہوئے ہیں۔ ‌ہم بی جے پی پارٹی کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ سدرامیا ریاست میں دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں۔

وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)

انھوں نے ریاست کے عوام‌ کی ترقی کے لیے پانچ گارنٹی اسکیم جاری کر کے عوام‌ کا دل جیت لیا ہے۔ بی جے پی ریاست کے عوام کو گمرہ کر نے کے لیے الگ الگ سازش کر تی ہی جارہی ہے۔ گورنر بھی بی جے پی کے اشارے پر کٹھ پتلی کی طرح کام کر رہے ہیں۔ ‌ریاست کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ چلانے کے مقصد سے انھیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مگر بی جے پی کو اس مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اس موقع پر گلبرگہ جنوب کے ایم ایل اے الم پربھو پاٹل، ایم ایل سی جگدو گتے دار اور دیگر کانگریس کے ایم‌ ایل اے اور پارٹی کے لیڈران اور ورکرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے گورنر کی منظوری کے خلاف کا‌نگریس کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)

ABOUT THE AUTHOR

...view details