گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے ٹکاری میں آج اے آئی سی سی کے رکن و سابق مرکزی وزیر طارق انور نے کانگریس لاو دیش بچاو مہم کے تحت معقدہ جلسہ عام کو خطاب کیا۔ جلسے میں شریک ہونے سے قبل گیا میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات پر سبھی کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کو غلط سمت میں جانے سے روکنا ہوگا کانگریس نے ملک کی آزادی کے لیے جنگ لڑی اور پھر ملک کی تعمیر کا کام کیا۔کانگریس کو ملک سے جذباتی لگاؤ ہیں۔
طارق انور نے وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بی جے پی اور مودی کو عوام پر بھروسہ نہیں ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کے نام پر لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ خود کو کسانوں کی خیر خواہ کہلا نے والی مودی حکومت کو کسانوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ملک کی معیشت قابل رحم ہو چکی ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلٹو رام کی وجہ سے ملک میں بہار کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ ان کا تعلق بہار سے ہے ۔وہ لوگوں سے دوسری جگہوں پر نتیش کمار کے تعلق سے سنتے ہیں تو انہیں خراب لگتا ہے۔