مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے چند معزز بزرگوں سے جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے ایمرجنسی کے بارے میں بات چیت کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ ہندوستان کی تاریخ میں آزادی کے بعد سیاہ دن تھا۔اس کو بھلایا نہیں جا سکتا۔اس وقت جب جمہوریت کو پامال کیا گیا۔
سردار تیری بچن سنگھ گمبھیر نے کہاکہ اس وقت سیاسی رہنماؤں کو ریل کی پٹریاں اکھاڑنے اور ملک کے خلاف سازش کرنے کے کیس میں گرفتار کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔زیادہ تر سیاسی رہنماؤں کو جو گرفتار کیا گیا۔ ان پر جھوٹے مقدمات لگائے گئے ۔یہ ملک کا سیاہ باب تھا جسے بھلایا نہیں جا سکتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں شہر کانگرس کا شہر نایاب صدر تھا۔ اس وقت میں نے ایمرجنسی کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔ اس کی مخالفت بھی مہیں کی ۔یہ میری سب سے بڑی غلطی تھی ۔اس کو میں آج تک محسوس کرتا ہوں کیونکہ جن لوگوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی وہ لوگ صحیح تھے ۔وہ کسی بھی طرح سے فریڈم فائٹر سے کم نہیں تھے۔