اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار نے بند گھر سے لاکھوں کی چوری کرلی - Stole Lakhs from closed house

جے ڈی یو ایم ایل سی کے رشتے دار جہانگیر خان کے گھر میں چوری کرنے والا چور میونسپل کارپوریشن کا صفائی اہلکار نکلا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیاہے۔ ساتھ ہی ایک جیویلرس دوکان کے مالک کو بھی گرفتار کیا ہے جسنے چوری کے زیورات کو خریدا تھا۔ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اس واردات کا انکشاف کردیا ہے۔ قریب 12 لاکھ روپے کی مالیت کے زیورات اور نقدی روپے کی چوری ہوئی تھی-

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 6:53 PM IST

گیا: میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار نے بند گھر سے لاکھوں کی چوری کرلی
گیا: میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار نے بند گھر سے لاکھوں کی چوری کرلی (ETV Bharat)

گیا: ضلع گیا کی پولیس نے جے ڈی یو ایم ایل سی خالد انور کے رشتے دار کے گھر میں ہوئی چوری کی واردات کا انکشاف کر دیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار چوروں میں ایک گیا میونسپل کارپوریشن کا صفائی اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس نے اس واردات میں 24 گھنٹے کے اندر کاروائی کر کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی چوری ہوئے زیورات کو بھی برآمد کیا ہے۔ ڈی ایس پی لا اینڈ آرڈر خورشید عالم نے بتایا کہ چار جولائی کو علی گنج روڈ نمبر تین میں جہانگیر خان کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی تھی۔

شکایت ملی تھی کہ نقد روپے کے ساتھ قیمتی زیورات کی چوری ہوئی ہے۔ اس معاملے میں ایس ایس پی کی ہدایت پر واردات کے انکشاف کے لیے ایف ایس ایل اور ڈاک اسکوڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر جانچ کے لیے لگایا گیا تھا۔ ساتھ ہی آس پاس میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے برآمد کرجانچ کی تھی۔ ڈی ایس پی خورشید عالم نے بتایا کہ ساری تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصدیق اور تحقیق کے بعد چوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں چندوتی تھانہ انچارج و تربیتی ڈی ایس پی اعظم صبا بھی شامل تھے۔

ٹیم کے ذریعے تحقیق کے دوران جو چیزیں سامنے آئیں، اس کی روشنی میں برجو گوریا استھان بنگالی آشرم وشنو پد تھانہ کو چوری کیے گئے ایک عدد چاندی کا پائل اور ایک سونے کا ناک کا بے سر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم نے اپنی شمولیت کو اقرار کرتے ہوئے پوچھ تا چھ میں بتایا کہ یہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر چوری کے واقعے کو انجام دیا تھا اور چوری کیے گئے زیورات کو وشنو پد تھانہ علاقے کے منگلا گوری نارائن چوا کے پاس ایک دکان میں بیچ دیا ہے۔ پکڑے گئے برجو بسفوڑا کے نشاندہی پر نریش پرساد گھگری تانڈ ضلع گیا کو وشنو پد تھانہ علاقہ میں چھاپے ماری کر گرفتار کیا گیا ہے۔

نریش پرساد کے دکان میں تلاشی لی گئی جس دوران تین جوڑا سونے کا بالی، تین جوڑا سونے کا ٹاپ، ایک سونے کا لاکٹ، ایک سونے کا انگوٹھی، دو ناک کا سونے کا بے سر، ایک سونے کا نتھنی، دو جوڑا چاندی کا پائل برآمد کیا گیا۔ ڈی ایس پی خورشید عالم نے بتایا کہ برجو کی نشاہندی پر پپو کمار کو بھی چاند چوراہا سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے گھر پر چھاپے ماری کر چوری کے 2000 کا تین چاندی کا نوٹ اور ایک جوڑا چاندی کا پائل برآمد کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ جہانگیر خان جے ڈی یو کے ایم ایل سی خالد انور کے قریبی رشتے دار ہیں۔ چوری کی واردات کے بعد ضلع پولیس پر سیاسی دباؤ بھی تھا، گرفتار کیے گئے چوروں میں ایک برجو میونسپل کارپوریشن کا صفائی اہلکار ہے اور وہ اسی گلی میں صفائی کے کاموں کو انجام دیتا تھا۔ اسے اس بات کا علم تھا کہ جہانگیر خان کا مکان گزشتہ کئی دنوں سے بند ہے جس کے بعد اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details