اردو

urdu

ETV Bharat / state

جج حضرات اپنے خیالات کو ایک طرف رکھ کر جج کی کرسی پر بیٹھیں: چیف جسٹس آف انڈیا - CJI KOLKATA VISIT - CJI KOLKATA VISIT

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے ججزحضرات کو اپنے خیالات کو ایک طرف رکھتے ہوئے جج کی کرسی پر بیٹھنے کا پیغام دیا۔

جج حضرات اپنے خیالات کو ایک طرف رکھ کر حج کی کرسی پر بیٹھیں
جج حضرات اپنے خیالات کو ایک طرف رکھ کر حج کی کرسی پر بیٹھیں (File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:47 PM IST

Updated : Jun 29, 2024, 10:48 PM IST

کولکاتا:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کولکاتا میں ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جج کی کرسی پر بیٹھنے والوں کی اپنی سوچ ہوتی ہے۔

نیشنل جوڈیشل اکاڈمی کی جانب سے آج کولکاتا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وہاں موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے درخواست کی کہ عدلیہ کو سیاسی طور پر جانبدار نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ ممتا کے تبصروں کو دیکھتے ہوئےہندوستان کے چیف جسٹس نے عدالتی نظام کے بارے میں لوگوں اور کچھ ججوں کی غلط فہمیوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو عدل و انصاف کا مندر سمجھا جاتا ہے۔ ہم یہ سوچنے میں غلطی کرتے ہیں کہ ہم اس مندر کے دیوتا ہیں۔ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہمارے اپنے خیالات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس آف انڈیا کی آج کولکاتا آمد - CJI KOLKATA VISIT

ان کا واضح پیغام ہے کہ جج کی کرسی پر بیٹھتے وقت اپنے خیالات کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جج حضرات کسی کے بارے میں غلط تصور نہ بنائیں کیونکہ جو ہمارے مقابل کھڑے ہیں وہ بھی انسان ہیں۔ ملک کے چیف جسٹس نے کہا کہ جب کوئی میرے سامنے عدالت کو مندر کہتا ہے تو میں اسے روکتا ہوں

Last Updated : Jun 29, 2024, 10:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details