مظفر نگر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا کیا انکشاف چار گرفتار مظفر نگر:ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات2024 کے مدنظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ کارخانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم شروع کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹی کوتوالی پولیس ایک مکان میں چل رہی غیر قانونی طریقے سے اسلحہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کی خصوصہ چھاپہ ماری مہم کے دوران ڈیڑھ درجن سے زائد اسلحہ برآمد کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی غیر قانونی اسلحہ بنانے کا سازوں سامان بھی برآمد کیا۔
مظفر نگر کے ایس ایس پی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آدرش لوک سبھا حلقہ میں ضابطہ اخلاق کے پیش نظر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔اس کے نتیجے میں گزشتہ روز مظفر نگر سٹی کوتوالی پولس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مملانہ روڈ کے قریب ایک بند پڑے مکان میں غیر قانونی اسلحہ بنانے کا کارخانہ چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر: دلہن نے شادی میں پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، ویڈیو وائرل - Muzaffar Nagar
انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کے چھاپے کے دوران موقع سے بھاری مقدار میں غیر قانونی پسٹل، ایک درجن سے زائد دیسی ساختہ تمنچے، کارتوس اور میگزین سمیت اسلحہ بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔مظفر نگر ایس ایس پی نے غیر قانون اسلح فیکٹری کا انکشاف کرنے والی شہر کوتوالی پولیس ٹیم کو 10 ہزار روپے کے نقد انعام سے نوازا.