بیدر میں اردو اخبارات کی فروخت میں نمایاں کمی بیدر : ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں روزانہ صبح پانچ بجے امبیڈکر سرکل پر ایجنٹ اپنے ہاکرز کو مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے کے لیے روانہ کرتے ہیں۔اردو اخبارات کے ایجنٹ سے جب ہم نے ملاقات کی اور بیدر ضلع میں اردو اخبارات کی گھٹتی ہوئی تعداد پر سوال کیا تو اکثر اردو اخبارات کے ایجنٹس نے یہ شکایت کی کہ جب سے واٹس ایپ پر اردو اخبارات کے پی ڈی ایف آرہے ہیں تو لوگوں میں اردو اخبار کے خریدنے کا چلن کم ہوتا جا رہا ہے۔
ایجنٹ شجاع الدین نے بتایا کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے روزنامہ منصف کے ایجنٹ ہیں، شروعاتی دور میں یا یوں کہیں کہ لاک ڈاؤن سے پہلے بیدر میں روزنامہ منصف ایک ہزار کاپیز باسانی فروخت ہوا کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد ان دنوں روز نامہ منصف کے صرف 500 اخبار آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزنامہ منصف دیگر اخبارات سے منفرد اس لیے بھی ہے کہ اس میں ہر روز ایک سپلیمنٹ ہوا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بہت سارے اخبارات میں سپلیمنٹ کو خارج کر دیا گیا ہے لیکن شکر ہے کہ روزنامہ منصف میں سپلیمنٹ اج بھی جاری ہے۔
بیدر شہر کے سب سے قدیم اخبارات کے ایجنٹ قادری نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اردو اخبارات فروخت کرتے ہیں ان کے یہاں روزنامہ رہنمائے دکن، راشٹریہ سہارا، روزنامہ اعتماد حیدراباد کے علاوہ مقامی اخبار حیدراباد کرناٹک اور ادبی عکاس پابندی سے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چاندنی چوک سے لوک سبھا انتخابات کے امیدوار کے لیے عوام کی کیا ہے رائے؟ - Lok Sabha Election 2024
انہوں نے کہا کہ پہلے اخبارات ہزاروں میں آیا کرتے تھے اور لوگوں میں اخبار خرید کر پڑھنے کا چلن بہت عام تھا لیکن موجودہ دور میں اردو اخبارات کو مخصوص لوگ ہی خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے بیدر شہر میں اردو اخبارات کی تعداد دن بدن گھٹی جا رہی ہے.