اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیما حیدر کے بعد اب چینی شہری بھی بغیر ویزا پاسپورٹ کے گریٹر نوئیڈا پہنچا - Chinese national Arrest

Chinese national Arrest In Noida ہندوستان کے عام لوگوں سے 100 کروڑ روپے کا سائبر فراڈ کرنے والا چینی شہری ژو یومنگ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے مہاراج گنج کی سنولی بارڈر سے نیپال سے بھارت آیا اسے سیکورٹی اہلکار پکڑنے میں ناکام رہے۔

سیما حیدر کے بعد اب چینی شہری بھی بغیر ویزا پاسپورٹ کے گریٹر نوئیڈا پہنچا
سیما حیدر کے بعد اب چینی شہری بھی بغیر ویزا پاسپورٹ کے گریٹر نوئیڈا پہنچا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 7:59 PM IST

سیما حیدر کے بعد اب چینی شہری بھی بغیر ویزا پاسپورٹ کے گریٹر نوئیڈا پہنچا

نوئیڈا:سرحدی سیکورٹی میں سیند ماری اور غیر قانونی دراندازی کا سلسلہ گزشتہ دو سال سے مسلسل جاری ہے۔ ذمہ دار اسے روکنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔سیکورٹی فورسز کی ناکامی ایک بار سامنے آ گئی۔

سو یومنگ نے نیپال سے اپنے دوست انیل تھاپا کی مدد سے سرحد پار کی۔ پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بھی غیر قانونی طور پر نیپال کی سرحد عبور کی تھی۔ اس کے بعد دعوے کیے گئے کہ سرحدی پولیس چوکس رہے گی لیکن غیر قانونی دراندازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چینی شہری شو کے سرحد عبور کرنے کے معاملے میں بارڈر سیکیورٹی سیکورٹی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

بس سے نوئیڈا آیا:

یہ صرف سرحدی پولیس کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ گورکھپور سے لے کر نوئیڈا تک ان تمام اضلاع کی پولیس کی بھی بات ہے، جن کے ذریعے شو نوئیڈا پہنچا۔ وہ بس سے نوئیڈا آیا۔چینی شہری دو ماہ تک بغیر ویزا پاسپورٹ کے غیر قانونی طور پر نوئیڈا گریٹر نوئیڈا میں رہا اور ایل آئی یو کو اس کی خبر تک نہیں تھی۔ اگر پولیس سائبر فراڈ کیس میں ملزم کو گرفتار نہ کرتی تو وہ نہ جانے کب تک سیکورٹی کی خلاف ورزی کرتا رہتا۔

پولیس نے کیسے پکڑا:
بسرخ کوتوالی پولیس نے چینی شہری سو یومنگ، نیپال کے انیل تھاپا اور دادری، گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے ونود عرف آگستیہ بھاٹی کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں ملزمان بیرون ملک بیٹھ کر ہندوستانی سم کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی لوگوں سے سائبر فراڈ کرتے تھے۔ اس گینگ میں 20 سے زائد ہندوستانی لوگ شامل ہیں۔ ملزمان نے گزشتہ ایک سال میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا فراڈ کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی آئی ڈی پر لی گئی 531 سموں کے علاوہ 11435 نیپالی کرنسی، دو ڈالر، پانچ درام، 150 تھائی لینڈ کی کرنسی، پانچ یوآن کرنسی چین، 2100 کمبوڈیا کرنسی اور 94 ہزار بھارتی روپے برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس نے گریٹرنوئیڈا میں فرضی ڈکیتی معاملے کا پردہ فاش کیا

واضح رہے کہ سال 2023 میں پاکستانی خاتون سیما حیدر اپنے تین بچوں کے ساتھ سنولی بارڈر سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے گریٹر نوئیڈا آئی تھیں۔ PUBG گیم کھیلتے ہوئے وہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ کے رہنے والے سچن کے رابطے میں آئی۔ ان دونوں کی شادی ہوگئی اور فی الحال دونوں ربوپورہ میں رہ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details