اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو کامیابی دلانے تلنگانہ وزیراعلی کا عزم - انڈیا بلاک اتحاد

Lok Sabha Elections 2024 ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بھی کامیابی کےلئے پر عزم ہیں۔ اور اس کے لئے تیاریاں بھی شروع کردیں ہیں۔

Lok Sabha Elections 2024
Lok Sabha Elections 2024

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 11:40 AM IST

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ریاست کا طوفانی دورے کرتے ہوئے کانگریس کو شاندار کامیابی دلائیں گے اور بی آر ایس پارٹی کو 100 میٹر گڑھے میں دفن کردیں گے۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے عوام کے درمیان پہنچ کر گھمنڈی حکومت کو بے دخل کرنے اور عوامی حکمرانی قائم کرنے کے لئے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی جس پر عوام نے کانگریس کو واضح اکثریت سے کامیابی دلائی۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد ان کی حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر ریاست کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کررہی ہے کیونکہ ان کا یہ ماننا ہے کہ انتخابات کے وقت ہی سیاست کرنا چاہیے اور انتخابات کے بعد حکمرانی پر توجہ دینا چاہیے لیکن بی آر ایس پارٹی اقتدار سے محرومی کے غم میں سیاست کررہی ہے اور حکومت پر تنقیدیں کررہی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے حیدرآباد شہر کی ترقی کے لئے وہ موسی ندی کی صفائی اور اسے اصلی حالت میں لانے کے لئے یہاں لندن کی ندی کا معائنہ کیا ہے تاکہ اسی طرح موسی ندی کو ترقی دی جاسکے۔موسی ویژن2024 کے تحت وہ 55 کلومیٹر طویل ندی کی صفائی کے اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: کانگریس پارٹی نے کے چندر شیکھر راو کو سیاسی موقع دیا تھا: وزیراعلی تلنگانہ

واضح رہے کہ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے سبھی سیاسی پارٹیوں کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے انڈیا بلاک اتحاد قائم کیا۔ کانگریس نے راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز کردیا ہے۔

یو این آئی مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details