رانچی:جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ای ڈی حکام نے تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ طویل پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کی ٹیم آج یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر آئی۔ وزیراعلیٰ سے ای ڈی نے بڈگائی علاقہ میں ڈی اے وی باریاتو کے پیچھے واقع 8.46 ایکڑ اراضی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے حاصل کی گئی جائیداد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ای ڈی کو اس کی اطلاع دی۔ اب ای ڈی اس کا جائزہ لے گی اور ان سے ایک اور بار پوچھ گچھ کرے گی۔
کل دوپہر میں پوچھ گچھ شروع ہوئی
دوپہر 1:05 بجے، ای ڈی افسر دیوورت جھا کی قیادت میں آٹھ رکنی ٹیم پوچھ گچھ کے لیے رانچی سی ایم ہاؤس پہنچی۔ سات سمن پر ان کی غیر حاضری کے بعد ای ڈی نے سی ایم کو ایک خط یعنی آٹھواں سمن بھیجا تھا جس کے بعد سی ایم نے ای ڈی کو اپنی رہائش گاہ پر آکر پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران ای ڈی نے سی ایم ہیمنت سورین سے ان کی اور ان کے پورے خاندان کی آمدنی کے ذرائع کے بارے میں جانکاری طلب کی۔ باریاتو ڈی اے وی اسکول کے قریب 8.46 ایکڑ اراضی کی خریداری سے متعلق ان سے سوالات پوچھا گیا تھا۔
ای ڈی ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے تقریباً 50 سوالات کی فہرست تیار کی تھی۔ سوالات کے جواب میں ای ڈی نے کئی جوابی سوالات بھی پوچھے۔ جانکاری کے مطابق ایجنسی کے اہلکاروں نے اپنے ساتھ باڈی وارم کیمرے رکھے تھے، جنہیں ہٹانے کی درخواست سی ایم او کے سیکورٹی اہلکاروں نے کی تھی۔ اس دوران ای ڈی حکام نے کیمروں کو ہٹانے کی مخالفت کی۔ جانکاری کے مطابق، داخلے کے تقریباً 45 منٹ بعد دن کے 2 بجے پوچھ تاچھ شروع ہوئی۔ پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی حکام نے اتوار کو بھی سی ایم سے پوچھ گچھ کے لیے وقت مانگا، لیکن انہوں نے اتوار کو وقت دینے سے انکار کردیا۔ اس معاملے میں ای ڈی ایک بار پھر سی ایم ہیمنت سورین کا بیان ریکارڈ کر سکتی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کی ٹیم 8:20 بجے سی ایم کی رہائش گاہ سے باہر آئی۔
مزید پڑھیں: ہیمنت سورین سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے