اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کے سابق وزیر کیلاش ناتھ چورسیا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج

ایس پی رہنما کیلاش ناتھ چورسیا، ان کی اہلیہ اور افراد خاندان کے خلاف وارانسی سیول جج کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اترپردیش کے سابق وزیر کیلاش ناتھ چورسیا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج
اترپردیش کے سابق وزیر کیلاش ناتھ چورسیا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

وارانسی: سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر کیلاش ناتھ چورسیا کے خلاف پیر کو وارانسی کے سول جج جونیئر ڈویژن کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سابق وزیر کی اہلیہ کے علاوہ ان کے خاندان کے افراد کو بھی توہین عدالت میں نامزد کیا گیا ہے۔ دائر مقدمہ میں تھانہ انچارج لکسا پر توہین عدالت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے پردیپ چورسیا کی شکایت میں کئے گئے دعویٰ کو قبول کر لیا ہے۔ سماعت کی اگلی تاریخ 21 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

سول جج (جونیئر ڈویژن II) شکتی سنگھ کی عدالت میں سابق وزیر کیلاش ناتھ چورسیا اور ان کے خاندان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی پردیپ چورسیا نے سابق وزیر کی بیوی جانکی دیوی، سیما دیوی، لکشمی دیوی، اور ان کے بھتیجوں شبھم چورسیا اور ہریتھک چورسیا کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔ اس معاملہ میں لکسا تھانہ انچارج کو بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مدعی پردیپ چورسیا نے بتایا کہ ان کا ہوٹل وارانسی کے "اوکے" لکسا میں واقع ہے، جو انہوں نے کیلاش ناتھ، جانکی دیوی، سیما دیوی اور لکشمی دیوی سے مختار عام کے ذریعے حاصل کیا تھا۔ یہ لیز 19 دسمبر 2023 کو سب رجسٹرار کے دفتر میں رجسٹر کی گئی تھی۔ پردیپ چورسیا نے الزام لگایا کہ مذکورہ جائیداد پر قبضہ کرنے کی نیت سے ملزم نے مارپیٹ اور بدسلوکی کردی جس کے بعد اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ عدالت نے 9 اپریل 2024 کو جائیداد کو اصل حالت میں رکھنے کا حکم دیا تھا، لیکن مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے سابق وزیر کیلاش ناتھ چورسیا اور ان کے افراد خاندان کی جانب سے جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پردیپ چورسیا نے الزام لگایا کہ سابق وزیر کی سیاسی پہنچ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے مقامی پولیس بھی ان کے ساتھ ملی بھگت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وارانسی میں کانوڑیے کو بے دردی سے پیٹ دیا گیا۔ کپڑے پھاڑے، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

الزام عائد کیا جارہا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق وزیر اور ان کے خاندان کے افراد جائیداد پر قبضے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں جس سے کاروبار میں رکاوٹیں پیش آرہی ہے۔ مدعی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مدعا علیہان کو توہین عدالت کا مرتکب ٹھہرایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details