گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کارگو سروس جلد شروع ہو جائے گی۔ مرکزی حکومت کی وزرات' محکمہ شہری ہوا بازی' سے اس کی اجازت مل گئی ہے۔
انڈیگو ایئر لائنز سب سے پہلے گھریلو پروازوں میں یہ سروس فراہم کرے گی۔تاہم ابھی اس کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ایئر پورٹ ڈائریکٹر بنکجیت شاہا نے بتایا کہ آئندہ اگست ماہ تک سروس شروع کردی جائے گی۔ کاغذی کاروائی کے ساتھ دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کار گو سروس چلانے کا منصوبہ 2017 سے ہے اور اس کی تجویز بھی 2017 کو بھیجی گئی تھی۔
فلحال اس وقت زرعی اور دیگر مصنوعات کی ڈھلائی کولکاتا کارگو ہوائی جہاز کے ذریعہ ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ کاروبار گیا ہوائی اڈے سے منسلک ہو جائے تو یہ کارگو کا مرکز بن سکتا ہے۔ گیا ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر بنگجیت ساہا نے کہا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا سے بھی کارگو سروس شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ انڈیگو ایئر لائنز یہ سروس شروع کرے گی۔ اس کے پیش نظر ایئرپورٹ پر پارکنگ کی سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ کارگو سروس شروع کرنے سے ریاستی حکومت کی صنعتی پالیسی کو فروغ ملے گا۔
لیکن ابھی گھریلو کارگو سروس شروع ہونے جا رہی ہے اگر بین الاقوامی کارگو سروس شروع ہوتی ہے تو یہاں سے زرعی اور دیگر مصنوعات کی بیرون ملک میں مارکیٹنگ کی جائے گی اور اس میں آسانی بھی ہوگی۔ گھریلو سروس شروع ہونے پر بھی کسان ملک کی کئی منڈی میں شامل ہوں گے، نامیاتی فصلوں کو فروغ ملے گا اور پھل پھول اور سبزیاں آسانی سے باہر بھیجی جا سکیں گی۔