اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 10:19 PM IST

ETV Bharat / state

میرٹھ میں مدرز ڈے کے موقع پر پلاسٹک سے آزادی کے لیے مہم کی شروعات - freedom from plastic

Campaign for freedom from plastic launched میرٹھ میں انوائرمینٹ کو بہتر بنانے کیلئے مدرز ڈے کے موقع شہید اسمارک پر پلاسٹک سے آزادی کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

میرٹھ میں مدرز ڈے کے موقع پر پلاسٹک سے آزادی کے لیے مہم کی شروعات
میرٹھ میں مدرز ڈے کے موقع پر پلاسٹک سے آزادی کے لیے مہم کی شروعات (ETV Bharat)

میرٹھ میں مدرز ڈے کے موقع پر پلاسٹک سے آزادی کے لیے مہم کی شروعات (ETV Bharat)

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں آج انوائرمینٹ کلب کی جانب سے عالمی مدرز ڈے کے دن ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک بے بیداری مہم کی شروعات کی گئی اس بیداری مہم کا مقصد ہم جس طرح آج کے دن کو اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں وہیں اپنے ملک اور زمین کو بھی اپنی کی جگہ سمجھتے ہیں اس لیے فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے پلاسٹک کے استعمال پر پوری طرح پابندی لگائے جانے کی اپیل کی گئی جس سے نہ صرف اپنا شہر بلکہ ملک سے آلودگی کا صفایا کیا جا سکے.

ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہماری ماؤں سے ان کی بے پناہ محبت، قربانی اور کوششوں کے لیے اظہار تشکر کے لیے منایا جاتا ہے۔وہیں دوسری جانب اس دن کو جہاں ہر کوئی اپنے طریقے سے مناتا ہے اور ماں سے محبت کرتے ہوئے ان کو تحفہ دیتا ہے وہیں میرٹھ میں نوجوانوں کی سماجی تنظیم انوائرمینٹ کلب نے اپنے شہر میں انوائرمینٹ کو بہتر بنانے کیلئے پلاسٹک سے بننے والی مختلف اشیاء جن میں خاص کر پولیتھن کے استعمال پر پوری پابندی لگائے جانے کی عوام سے اپیل کی گئی جس سے نہ صرف ہم اپنے اس پاس کے ماحول کو صاف کر سکتے ہیں بلکہ اپنی زمین ماں کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں.

انوائرمینٹ کلب کے ممبران کا کہنا تھا کہ جس طرح میرٹھ میں 10 مئی 1857 سے آزادی کے لیے لڑائی کی شروعات ہوئی اسی طرح وہ اپنے شہر کو پلاسٹک سے آزادی دلانے کے لیے شہید اسمارک پر جمع ہوئے ہیں اور عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. تاکہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے ساتھ اپنے آس پاس کے ماحول کو بھی بہتر بنایا جا سکے.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details