اردو

urdu

ETV Bharat / state

برادران وطن کو مسجد میں بلائیں: ڈاکٹرعبدالقدیر

Awareness Programme in Bidar: بیدر ضلع میں منعقدہ ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شاہئن ادارے کے چئیرمین ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا کہ موجودہ دورمیں بھائی چارہ کی سخت ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اپنی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ برادر وطن کو افطار کی دعوت دیں۔ اس سے سماج میں مثبت پیغام جائے گا۔

برادران وطن کو مسجد میں بلائیں: ڈاکٹرعبدالقدیر
برادران وطن کو مسجد میں بلائیں: ڈاکٹرعبدالقدیر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 11:58 AM IST

برادران وطن کو مسجد میں بلائیں: ڈاکٹرعبدالقدیر

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جلسے میں عام لوگوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقعے پر شاہین تعلیمی ادارے کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ آنے والا ماہ مقدس مارچ میں رمضان مہینے میں شروع ہوگا۔ اس مقدس مہینے میں ہم لوگ اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں برادران وطن کو بلا کر افطار کرائیں۔ برادر وطن کو مسجد میں بلائیں اور ان کے ساتھ بیٹھ تبادلہ خیال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ برادر وطن کو مسجد کے ماحول سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کریں تاکہ انہیں اسلام کے بارے میں پتہ چل سکے۔ ان کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں۔ انہوں نے ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو ضرور ڈاکٹر، انجینئر بنائیں لیکن اپنی اولاد کو اپنی نجات کا ذریعہ بھی بنائیں۔ عصری اور دینی تعلیم کو یکساں اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے لئے جتنی عصری تعلیم ضروری ہے اتنی دینی تعلیم بھی۔ اس کے ذریعہ دونوں جہاں میں کامیابی و کامرانی مل سکتی ہے۔ ہم بچوں کو دینی اور عصری دونوں تعلیم سےآراستہ کریں تاکہ آنے والے دنوں میں مسلم بچے ملک و ملت کا نام روشن کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details