علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو), جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے ڈاکٹر محمد اعظم حسین، چیئرمین، شعبہ کارڈیوتھوراسک سرجری نے بتایا کہ علی گڑھ کے رہنے والے ایک مریض صادق (50) نے سینے میں درد کی شکایت کرتے ہوئے کارڈیالوجی او پی ڈی میں پروفیسر ملک محمد اظہر الدین سے رجوع کیا۔ مریض کی اینجیو گرافی سے دل کی شریانوں میں رکاوٹ کا پتہ چلا، چنانچہ بائی پاس سرجری کا مشورہ دیا گیا۔ کارڈیوتھوراسک سرجنس نے کم از کم چیرے کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے یہ بائی پاس سرجری انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں:
منیمل انویزیو تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بائی پاس سرجری - Minimally Invasive Surgery in AMU
Bypass surgery using minimally invasive techniques: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کارڈیو تھوراسک سرجنس نے منیمل انویزیو تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایک مریض کی کامیاب مفت بائی پاس سرجری کی۔
Published : May 18, 2024, 4:34 PM IST
Heart Valve Surgery Without Cracking Open Chest میرٹھ میں دل کے مریض کا مشکل آپریشن کامیاب
پروفیسر حسین نے بتایا کہ روایتی طور پر دل کی سرجری چھاتی کی ہڈی کو کاٹ کر کی جاتی ہے، تاہم اس معاملہ میں سینے میں 8 سینٹی میٹر کے چیرے کے ذریعہ سرجری کی گئی، جس کا فائدہ یہ ہے کہ درد کم ہوتا ہے، زخم جلد بھرتا ہے اور سینے پر نشان بھی بڑا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرجری حکومت ہند کی پی ایم آیوشمان اسکیم کے تحت مفت کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کہ مریض کو آرام ملنے کے بعد صحتمند حالت میں ڈسچارج کر دیا گیا۔
بائی پاس سرجری انجام دینے والی ٹیم پروفیسر محمد اعظم حسین کی سربراہی میں ڈاکٹر شمائل ربانی اور ڈاکٹر محمد عامر پر مشتمل تھی۔ ڈاکٹر صابر علی خان اور ارشاد قریشی، پرفیوژنسٹ کے طور پر سرجری کے دوران موجود رہے۔ اینستھیسیا ٹیم میں ڈاکٹر دیپتی چنّا اور مس ندا شامل تھے۔ سلمان، اسلم، کامران اور مسز عائشہ نے سرجری میں مدد کی۔ جب کہ آپریشن کے بعد کی دیکھ بھال ڈاکٹر کارتک، ڈاکٹر للیتا، ڈاکٹر پروین، ڈاکٹر سیانتن، سہیل الرحمٰن، عمران، مسٹر ندیم اور رینو کی ٹیم نے کی۔
ڈاکٹر شمائل ربانی نے بتایا کہ اس طرح کی سرجری مغربی اترپردیش کے کسی صحت مرکز میں جے این ایم سی میں ہی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر محمد عامر نے کہا کہ دل کے والو سے متعلق منیمل انویزیو سرجری، جے این ایم سی میں گزشتہ تین برسوں سے کی جارہی ہے اور سرجنس کی ٹیم نے ایسے 50 سے زائد کیس کامیابی کے ساتھ کیے ہیں۔ پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پرنسپل و سی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج و اسپتال نے اس کامیاب سرجری پر ڈاکٹروں کی ٹیم اور معاون عملہ کو مبارکباد پیش کی۔