راجستھان:ایک نارمل پودا زیادہ سے زیادہ 2.5 سے 3 فٹ کی انچائی کا ہوتا ہے لیکن ایک بیگن کے پودے کی بات کریں تو اسکی بھی لمبائی کچھ دو سے ڈھائی فٹ ہی ہوتی ہے۔ لیکن اگر وہ عنقریب 17 فٹ کا ہو تو یقین نہیں ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے۔ یہ واقعہ صوبہ راجستھان کے ضلع بنڈی ہندولی کے ایک گاؤں کا ہے۔ جہاں ایک کسان کے گھر میں 17 فٹ اونچا بینگن کا پودا موجود ہے، جس کو پودا نہ کہہ کر درخت کہں تو زیادہ درست ہوگا۔ بیگن کے اس درخت جس سے 1 کلو گرام تک وزنی بیگن کی پیداوار ہوتی ہے۔ اس بیگن کے درخت سے بیگن توڑنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ راجستھان کے اس کسان کے گھر اتنا لمبا بیگن کا درخت دیکھ کر لوگوں میں تجسس ہے، لوگ اسے دیکھنے کے لیے دور دراز سے آتے ہیں۔
بابولال مینا بڑانیا گاؤں کے ایک اسسٹنٹ ایگریکلچر آفیسر ہیں۔ اس انوکھے پودے کو دیکھنے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ"عام طور پر بیگن کا پودا دو سے تین فٹ لمبا ہوتا ہے لیکن اس کا 17 فٹ اونچا ہونا حیران کن ہے، یہ ایک ہائبرڈ بیج ہے۔ اس قسم کے بیج ایک لمبے پودے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ وہ آگے کہتے ہیں کہ اس پلانٹ کا معائنہ کیا جائے گا"