حیدرآباد: ان دنوں سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ یہ دیکھ کر لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ اس ویڈیو میں ایک دولہا اپنی دلہن کو ایک ٹھیلے پر بٹھا کر سڑکوں پر گھومتا نظر آرہا ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ جوڑا ویڈیو کے ذریعے کچھ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شاید، دولہا اپنی دلہن کو جس حالت میں بھی رکھے، وہ بھی اس سے خوش ہوگی۔
یہی نہیں ویڈیو میں دولہا اپنی دلہن کو ٹھیلے پر بٹھا کر اس کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ اس میں کبھی دولہا اپنے ہاتھوں سے ٹھیلے کو کھینچتے ہوئے نظر آتا ہے، تو کبھی دولہا ٹھیلے کو دھکیلتے ہوئے نظر آتا ہے اور کبھی پیڈل لگا کر ٹھیلا چلاتے نظر آتا ہے۔ دوسری طرف دلہن ٹھیلے پر آرام سے بیٹھی سفر کا مزہ لے رہی ہے۔